
"وہ کبھی خود کو دیکھتی ہیں کیا، ایسی باتیں کرنے سے پہلے؟"
"میں خود چبی گرل ہوں اور سچ کہوں تو جو وہ کہہ رہی ہیں، اس میں حقیقت ہے۔"
میچ میکر اور میرج کاؤنسلر مسز خان ایک بار پھر متنازع بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہیں۔ شادی سے متعلق مشوروں کے ساتھ ساتھ وہ اکثر ایسی رائے دیتی ہیں جو عوام کو چونکا دیتی ہے۔ اس بار بھی ان کے تازہ کمنٹس نے لوگوں کو تقسیم کر دیا ہے۔
مسز خان نے اپنے حالیہ بیان میں زیادہ وزن رکھنے والی لڑکیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلم لڑکیاں زیادہ پُرکشش دکھائی دیتی ہیں، ان میں اعتماد بھی زیادہ ہوتا ہے اور اسی لیے لوگ ان کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق، چبی لڑکیوں میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے اور وہ اکثر رشتوں میں ریجیکشن کا سامنا کرتی ہیں۔ انہوں نے یہاں تک مشورہ دے ڈالا کہ ایسی لڑکیاں دواؤں، جم اور دیگر طریقوں سے وزن کم کریں تاکہ زیادہ پراعتماد ہو سکیں۔
View this post on Instagram A post shared by diet bunto (@diet_bunto)
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ کچھ صارفین نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ حساس موضوعات پر کبھی بھی سوچ سمجھ کر بات نہیں کرتیں اور ہمیشہ خواتین کو ہی قربانی کا مشورہ دیتی ہیں۔ دوسری طرف کچھ لوگوں نے ان کے مؤقف سے اتفاق بھی کیا اور کہا کہ حقیقت کڑوی ضرور ہے لیکن انکار نہیں کیا جا سکتا۔
مسز خان کا یہ تازہ بیان ایک بار پھر یہ سوال اٹھا رہا ہے کہ شادی اور تعلقات جیسے حساس معاملات پر مشاورت دیتے وقت کیا ایسے جملے کہنا درست ہے یا پھر یہ صرف عورتوں کو مزید دباؤ میں ڈالنے کا ذریعہ ہے۔