لیری ایلیسن: ’کچھ دیر کے لیے‘ دنیا کے سب سے امیر شخص بننے والے ٹرمپ کے قریبی ساتھی کون ہیں؟


Getty Imagesایلون مسک کچھ دیر کے لیے دنیا کے سب سے امیر شخص کے اعزاز سے اُس وقت محروم ہو گئے جب اوریکل کمپنی کے شریک بانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی لیری ایلیسن نے کچھ دیر کے لیے یہ عہدہ ان سے چھین لیا۔بلوم برگ کی ارب پتی انڈیکس کے مطابق بدھ کے دن ایلیسن کی دولت کا تخمینہ بڑھ کر 393 ارب ڈالر ہو گیا تھا جبکہ ایلون مسک کی مجموعی دولت کی مالیت 385 ارب ڈالر لگائی جاتی ہے۔ایلیسن کی دولت میں اچانک اضافہ اُس وقت ہوا جب ڈیٹا بیس سافٹ وئیر کمپنی اوریکل کے کلاوڈ انفراسٹرکچر اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت معاہدوں کے سبب سٹاک مارکیٹ میں اوریکل کے حصص کی قیمت 40 فیصد بڑھ گئی۔لیکن یہ سلسلہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکا اور پھر شیئرز کی قیمت میں کچھ کمی آئی۔ یوں دنیا کے سب سے امیر شخص ایک بار پھر ایلون مسک بن گئے۔الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بورڈ نے حال ہی میں ایلون مسک کے لیے ایک کھرب ڈالر کی تنخواہ اور مراعاتی پیکج کی تجویز دی تھی لیکن ایلون مسک کے سب سے اہم کاروبار ٹیسلا کے شیئرز رواں سال گراوٹ کا شکار رہے ہیں۔امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کے حق میں حکومتی اقدامات میں کمی کے سبب ٹیسلا کے سرمایہ کار جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں اور سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کی اہم وجوہات میں ایلون مسک کی سیاست میں مداخلت بھی شامل رہی ہے۔دوسری جانب ڈیٹا سینٹر کے انفراسٹرکچر کے سبب اوریکل کی مانگ بڑھی ہے۔ کپمنی نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کہا تھا کہ رواں سال کلاؤڈ بزنس سے اُس کی آمدن 77 فیصد اضافے کے بعد 88 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے جبکہ آنے والے سالوں میں آمدن مزید بڑھے گیدنیا کے امیر ترین شخص کی کامیابی کے چھ راز’دنیا کا امیر ترین شخص مسلمان تھا‘دنیا کے 14 امیر ترین افراد کون ہیں اور ان کی دولت میں مسلسل اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟جیف بیزوس سے زیادہ امیر کون ہے؟Getty Imagesٹیسلا کے بورڈ نے حال ہی میں ایلون مسک کے لیے ایک کھرب ڈالر کی تنخواہ اور مراعاتی پیکج کی تجویز دی تھیآرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنیوں اور ڈیٹا سینٹرز کی جانب سے اوریکل کی طلب میں اضافے نے اس کےشیئرز کی قیمت میں ڈرامائی انداز میں اضافہ کیا۔کمپنی کی چیف ایگزیٹو کا کہنا ہے کہ گذشتہ سہ ماہی میں اربوں ڈالر مالیت کے چار معاہدے ہوئے اور ایسے مزید معاہدوں کا امکان ہے۔ٹرمپ کے ساتھ روابط اور میڈیا کا شوق81 سالہ ایلیسن نے 1977 میں اوریکل کو شروع کرنے میں مدد کی۔نوے کی دہائی میں اپنی ڈیٹا بیس کمپنی سے کمائی گئی دولت کے سبب شاہانہ طرز زندگی ایلیسن کی مقبولیت کی وجہ بنی۔وہ 2014 تک اوریکل کے چیف ایگزیٹو رہے اور اب وہ کمپنی کے چئیرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں۔اُن کا شمار ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں بھی ہوتا ہے۔رواں سال جنوری میں ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں دوبارہ آمد کے بعد ایلیس، اوپن اے آئی کے سیم آلٹمین اور سافٹ بینک کے بانی ایک ساتھ اُس وقت نظر آئے جب امریکہ میں اے آئی انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے ایک پراجیکٹ کا اعلان کیا گیا۔ٹک ٹاک کی خریداری کے لیے بھی اوریکل ایک اہم امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہے۔ چینی ایپ ٹک ٹاک بنانے والی کمپنی اگر کسی دوسرے فریق کو ملکیت میں شریک نہیں کرے گی تو امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی لگ سکتی ہے۔رواں سال جب جنوری میں جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اگر ایلون مسک ٹک ٹاک خرید لیں تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ وہ چاہتے ہیں لیری اسے خریدیں۔ایلیسن کی میڈیا میں دلچسپی ٹک ٹاک تک ہی محدود نہیں ہے۔انھوں نے سی بی ایس اور ایم ٹی وی چلانے والی کمپنی پیراماؤنٹ کی خریداری کے لیے اپنے بیٹے کو آٹھ ارب ڈالر دیے تھے۔لیری ایلیسن کے بیٹے ڈیوڈ کی میڈیا کمپنی سکائی ڈانس اور پیراماؤنٹ کے درمیان معاہدہ گذشتہ ماہ طے پایا ہے۔دنیا کے امیر ترین شخص کی کامیابی کے چھ راز’کیئو کا ارب پتی شہزادہ‘: پاکستانی لڑکا جو یوکرین کا ’سٹیل کنگ‘ بنادنیا کے 14 امیر ترین افراد کون ہیں اور ان کی دولت میں مسلسل اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟دنیا کے 10 ’امیر ترین خاندان‘ لیکن ان کے پاس اتنا پیسہ آیا کہاں سے؟پاکستان کے بڑے کاروباری گروپس میں فوجی فاؤنڈیشن سرِفہرست: آخر ان کمپنیوں کی ترقی کا راز کیا ہے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

عمر شاہ کی اچانک موت: سانس کی نالی میں رکاوٹ کیوں ہوتی ہے اور ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے؟

ایچ پی وی ویکسین کیا ہے جو پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ کم عمر لڑکیوں کو لگائی جا رہی ہے؟

دبئی کے پُرتعیش علاقوں میں جنسی استحصال: وہ شخص جو خواتین کی تذلیل اور عجیب مطالبات کرنے والا سیکس رِنگ چلاتا ہے

جب انگریزوں نے ’کشتی کے ذریعے‘ مہاراجہ رنجیت سنگھ کو لاہور تحفے میں گھوڑے بھیجے

کرناٹک میں ٹرک کی مذہبی جلوس سے ٹکر، 10 افراد ہلاک: ’ڈرائیور کی شناخت کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی‘

پروفیسر برِج نرائن: پاکستان کے ’سب سے پُرجوش ہندو حامی‘ جنھیں لاہور میں قتل کیا گیا

بغیر سم کارڈ والا آئی فون ایئر: پاکستان میں’ای سم‘ کیسے حاصل کی جا سکتی ہے؟

آپ کے پھیپھڑوں کی عمر کیا ہے اور یہ کتنے صحت مند ہیں؟ گھر پر جانچنے کا آسان طریقہ

درگاہ حضرت نظام الدین: گلاب اور عود سے مہکتا صوفی مزار جو دلی کو روحانی سکون دیتا ہے

’کوئی بھی فضائی حادثہ ہو تو لوگ بغیر تحقیق پائلٹس کو مجرم بنا دیتے ہیں‘

’تیندوے کے دھبوں والی‘ چٹان جو مریخ پر زندگی کا سب سے اہم سراغ ہو سکتا ہے

لیری ایلیسن: ’کچھ دیر کے لیے‘ دنیا کے سب سے امیر شخص بننے والے ٹرمپ کے قریبی ساتھی کون ہیں؟

کچھ لاشیں تدفین کے بعد طویل عرصے تک خراب کیوں نہیں ہوتیں؟

’ٹماٹر آلو کی ماں ہے اور یہ رشتہ 90 لاکھ سال پرانا ہے‘: دو پودوں کے ملاپ کی کہانی جس نے دنیا کی ’مقبول ترین‘ سبزی کو جنم دیا

’تحریک کو موقع پرستوں نے ہائی جیک کر لیا‘: ’جین زی‘ گروپس کا نیپال میں پُرتشدد واقعات سے لاتعلقی کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی