خضدار : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک


بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کیا گیا جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ چھپے دہشت گرد کو گرفتار یا ہلاک کیا جاسکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نے ایک بار پھر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور انہیں عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

یو اے ای کو شکست دے کر پاکستانی ٹیم ’سُپر فور‘ مرحلے میں پہنچ گئی: ’شاہین نے یہ میچ اپنی بولنگ سے نہیں بیٹنگ سے بچایا ہے‘

آئی سی سی میچ ریفری نے ’نو ہینڈ شیک‘ تنازعے پر معذرت کر لی، پی سی بی کا دعویٰ

آئی سی سی میچ ریفری نے ’نو ہینڈ شیک‘ تنازعے پر معذرت کرلی، پی سی بی کا دعویٰ

’لازوال عشق‘: ’سچی محبت کی تلاش‘ کے لیے بنایا گیا پروگرام پاکستان میں متنازع کیوں بنا؟

کیا انڈیا کے پاس 75 سالہ مودی کا کوئی متبادل موجود نہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کو دبئی سٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت، متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا: پی سی بی

ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا، متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا: پی سی بی

’اپنے گھر جاؤ‘: لندن میں تارکینِ وطن مخالف پُرتشدد مظاہرے پاکستان سمیت دیگر ایشیائی کمیونٹی پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں؟

ریڈ زون میں واقع تاریخی پولو گراؤنڈ کی حالت زار سائیں سرکار کو جگا سکے گی؟

عمران خان نے آرمی چیف کو پیغام دیا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے: علیمہ خان

خضدار : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

وزیرداخلہ کا تربت میں فرنٹیئر کور ساؤتھ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت

عمران خان نے آرمی چیف کے لیے پیغام دیا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے: علیمہ خان

پاکستان سے جانے والے 22 ’فٹبالر‘ جاپان کے ایئرپورٹ پر کیسے پکڑے گئے؟

غزہ میں’نسل کشی‘: کیا اسرائیل کو عالمی سطح پر ’جنوبی افریقہ جیسی تنہائی‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی