پاکستان، قطر تعلقات میں نئی پیش رفت، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق


وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیر تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے برادرانہ اور اعتماد پر مبنی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، آئی ٹی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے آگاہ کیا اور قطری سرمایہ کاروں کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے تحت تعاون بڑھانے کی دعوت دی۔ شیخ فیصل بن ثانی نے قطر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جے ایم سی کا اجلاس مستقبل کی نئی شراکت داریوں کی راہ ہموار کرے گا۔ وزیراعظم نے علاقائی و عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت پر قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کاروباری روابط اور سرمایہ کاری کے منصوبوں میں عملی پیش رفت یقینی بنائیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سرحد پار حملے نہ رکے تو تجارت بند ہی رہے گی، پاکستان کا دوٹوک موقف

افغان طالبان سے بات چیت… استنبول میں کون سے فیصلے طے پائیں گے؟

اتحادی سیاست میں نیا موڑ، قادر پٹیل کی وزیراعظم سے اہم ملاقات… اندرونی کہانی کیا؟

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کنسلٹینٹ انٹرنیشنل کرکٹ بھی مقرر: ’پاکستانی کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے‘

’گرو ماں‘: ممبئی میں 20 جائیدادوں کی مالک ٹرانس جینڈر پر بنگلہ دیشی ہونے کا الزام اور گرفتاری

چِپس کا پیکٹ یا پستول، اے آئی کی غلطی جس کی وجہ سے سکول کے طالب علم کو ہتھکڑیاں لگ گئیں

سابق آسٹریلوی خاتون اہلکاروں کا فوج پر جنسی ہراسانی کا تاریخی مقدمہ: ’جب جاگی تو بے لباس تھی اور جسم پر نیل تھے‘

’نہیں پتا تھا کہ تین دن بعد عدیل اکبر کے جنازے کو کندھا دینا پڑے گا‘: پولیس افسر کی موت سے جڑے حقائق، قیاس آرائیاں اور چند سوالات

آپ کی ناک کیسے بتاتی ہے کہ آپ اضطراب کا شکار ہیں؟

ہنگو بم حملے میں ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک، فوج کا ٹانک میں آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

خیبر پختونخوا میں ایک اور اسکینڈل، 11 ارب روپے سے زائد کرپشن کی نذر

آٹے اور گندم کی نقل و حمل پر پابندی، حکومتِ خیبر پختونخوا کا پنجاب کو خط

اب حاضری سے فرار نہیں! حکومت خیبر پختونخوا کا بڑا فیصلہ کیا ہے؟

ایکسرے ٹیبل، ہائی ٹیک گلاسز اور خفیہ اشارے جن سے ایک پوکر سکیم میں ’لاکھوں ڈالر‘ ہتھیائے گئے

عدالت کا علیمہ خان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی