سابق آسٹریلوی خاتون اہلکاروں کا فوج پر جنسی ہراسانی کا تاریخی مقدمہ: ’جب جاگی تو بے لباس تھی اور جسم پر نیل تھے‘


Getty Imagesآسٹریلیا میں چار خواتین سابق اہلکاروں نے اپنی فوج کے خلاف ایک تاریخی مقدمہدائر کیا ہے جس میں فوجی اہلکاروں پر جنسی استحصال، ہراسانی اور امتیازی سلوک کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔فوجیوں کے خلاف یہ مقدمہ جمعے کے روز فیڈرل کورٹ میں آسٹریلین ڈیفنس فورس کے خلاف جے جی اےسیڈلر نامی قانونی فرم کی جانب سے دائر کیا گیا ہے اور وکلا کو توقع ہے کہ ہزاروں خواتین اس مقدمے کی پیروی کے دوران میں شامل ہوں گی۔مقدمے کی قیادت کرنے والی چار خواتین (جن کے نام قانونی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کیے گئے) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک خاتون کو زبردستی دیوار سے لگا کر اس کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی گئی جبکہ ایک اور خاتون نے الزام لگایا کہ وہ ایک پارٹی کے بعد جب جاگیں تو بے لباس تھیں اور ان کے جسم پر نیل پڑے ہوئے تھے۔ آسٹریلین ڈیفینس فورس (اے ڈی ایف) کے ترجمان نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ’فوج میں جنسی تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں۔‘اے ڈی ایف کا کہنا ہے کہ ادارہ ایک ’جنسی بدسلوکی کی روک تھام کی حکمتِ عملی‘ تیار کر رہا ہے۔ Getty Imagesاس مقدمے میں شامل ہونے کے لیے تمام وہ خواتین اہل قرار دی گئی ہیں جو 12 نومبر 2003 سے 25 مئی 2025 کے درمیان فوج میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔فضائیہ میں حدمات انجام دینے والی ایک درخواست گزار نے بتایا کہ انھیں ایک ایسی عمارت میں کام کرنا پڑا جہاں تقریباً 200 مرد اہلکاروں کا جمِ غفیر تھا اور ان سمیت وہاں صرف دو خواتین تھیں۔ان کے مطابق ’مجھے توہین آمیز اور جنسی نوعیت کے تبصرے سننے پڑے، ناشائستہ گفتگو برداشت کرنی پڑی، اور فحش تصاویردیکھنے پر مجبور کیا گیا۔‘ان خاتون اہلکار کا یہ بھی الزام ہے کہ ان سے ان کے سارجنٹ نے کہا کہ ’خواتین کو مردوں جتنی تنخواہ نہیں ملنی چاہیے کیونکہ وہ اتنی طاقتور نہیں ہوتیں۔‘ حراستی کیمپوں کی خوبصورت خواتین محافظ، جنھیں قیدیوں کو اذیت دینا پسند تھابرطانوی فوجی پابندی کے باوجود کینیا میں سیکس ورکروں سے جنسی تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں: تحقیقاتی رپورٹ’نیتزہ یہودا‘: انتہائی قدامت پسند یہودی نوجوانوں پر مشتمل اسرائیلی فوج کے یونٹ کو ممکنہ امریکی پابندیوں کا سامنا کیوں ہے؟’یہودی طالبان‘: مبینہ جنسی استحصال میں ملوث یہودی فرقہ ’لیو طہور‘ کیا ہے؟بحریہ میں خدمات انجام دینے والی ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ انھیں تربیت کے دوران فحش تبصرے اور غیر مطلوبہ جسمانی رابطے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک بار بیرونِ ملک ڈیوٹی کے دوران ایک ساتھی اہلکار نے انھیں زبردستی پکڑا اور چومنے کی کوشش کی۔گزشتہ برس آسٹریلوی سابق فوجیوں میں خودکشی سے متعلق ایک بڑے تحقیقی مطالعے میں انکشاف ہوا تھا کہ 2019 سے 2024 کے درمیان اے ڈی ایف کے اندر جنسی زیادتی کے تقریباً 800 واقعات رپورٹ کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ اے ڈی ایف میں جنسی زیادتی کے 60 فیصد کیسز رپورٹ ہی نہیں ہوتے اور یہ صرف ’جنسی بدسلوکی کی ایک قسم‘ کی نمائندگی کرتے ہیں۔وکیل جوش ایلوارڈ نے اس مقدمے کے حوالے سے کہا ہے کہ ’خواتین اہلکاروں کے لیے جنگ کا خطرہ ان کی سب سے بڑی تشویش نہیں ہوتا بلکہ اصل خطرہ ان کے اپنے کام کی جگہ پر جنسی استحصال کا ہوتا ہے۔‘’انھوں نے ملک کی حفاظت کے لیے حلف اٹھایا ہے نہ کہ روزانہ اپنے ہی ساتھی اہلکاروں سے اپنی عزت کا دفاع کرنے کے لیے۔‘اے ڈی ایف کے ترجمان نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ’تمام دفاعی اہلکاروں کو باعزت اور محفوظ ماحول میں کام کرنے کا حق حاصل ہے تاہم اس حوالے سے ابھی ’کافی‘ کام باقی ہے۔’ہم چار نسلوں سے سیکس ورکر ہیں مگر میں نے بیٹی کو یونیورسٹی بھیجا‘حراستی کیمپوں کی خوبصورت خواتین محافظ، جنھیں قیدیوں کو اذیت دینا پسند تھا’نیتزہ یہودا‘: انتہائی قدامت پسند یہودی نوجوانوں پر مشتمل اسرائیلی فوج کے یونٹ کو ممکنہ امریکی پابندیوں کا سامنا کیوں ہے؟’یہودی طالبان‘: مبینہ جنسی استحصال میں ملوث یہودی فرقہ ’لیو طہور‘ کیا ہے؟برطانوی فوجی پابندی کے باوجود کینیا میں سیکس ورکروں سے جنسی تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں: تحقیقاتی رپورٹ’فرشتے‘ سے ’درندے‘ تک: ’فلاحی ادارے کے مالک نے سیکس کے بدلے امداد کی پیشکش کی‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی کے اعتبار سے دنیا کے پانچ سب سے جدید شہر جہاں بنا ڈرائیور کے گاڑیاں اور کیش لیس سٹور عام ہیں

سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکیوں کو نامناسب اور جان لیوا حرکات پر اُکسانے والے ’گروپ‘: ’میں اپنی بیٹی کا بدلتا رویّہ دیکھ تو رہی تھی مگر بے بس تھی‘

’ہر بار بخار کا علاج ضروری نہیں‘: وہ معمہ جس نے صدیوں سے ڈاکٹرز کو اُلجھائے رکھا

کرکٹر صہیب مقصود کی لگژری کار جو پولیس ریڈ کے بعد واپس مل گئی: گاڑیوں کے لین دین میں کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں ہزاروں نوکریاں پیدا کرنے کا منصوبہ: ’ہم سعودی عرب کے شراکت دار بننا چاہتے ہیں‘

چِپس کا پیکٹ یا پستول، اے آئی کی غلطی جس کی وجہ سے سکول کے طالب علم کو ہتھکڑیاں لگ گئیں

سابق آسٹریلوی خاتون اہلکاروں کا فوج پر جنسی ہراسانی کا تاریخی مقدمہ: ’جب جاگی تو بے لباس تھی اور جسم پر نیل تھے‘

’نہیں پتا تھا کہ تین دن بعد عدیل اکبر کے جنازے کو کندھا دینا پڑے گا‘: پولیس افسر کی موت سے جڑے حقائق، قیاس آرائیاں اور چند سوالات

آپ کی ناک کیسے بتاتی ہے کہ آپ اضطراب کا شکار ہیں؟

ایکسرے ٹیبل، ہائی ٹیک گلاسز اور خفیہ اشارے جن سے ایک پوکر سکیم میں ’لاکھوں ڈالر‘ ہتھیائے گئے

صالح الفوزان: سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم کون ہیں؟

کیا چیٹ جی پی ٹی کا نیا براؤزر ’گوگل کروم‘ کی اجارہ داری کو چیلنج کر سکتا ہے؟

جب غلام محمد نے اسکندر مرزا اور ایوب خان کے ساتھ مل کر پہلے آئین کے اعلان سے پہلے ہی اسے بنانے والی اسمبلی توڑ دی

بالوں کی صحت اور نشوونما سے متعلق چند دلچسپ غلط فہمیاں اور ان کی حقیقت

پاکستان کا نیا ٹی 20 سکواڈ: بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ایک برس بعد واپسی، فخر زمان کو ڈراپ کرنے پر فینز کے سوال

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی