بلوچستان میں فری لانسرز کے لیے مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی کورسز کا آغاز


پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (PAFLA)، اِنوِسٹا (Innovista) اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے اشتراک سے بلوچستان کے میں سائنس گریجویٹس کے لیے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) اور سائبر سیکیورٹی کے جامع تربیتی پروگرامز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں بلوچستان بھر کے 20 ہزار نوجوانوں کو آن لائن اور مقامی تربیتی مراکز کے ذریعے تربیت دینا ہے۔ خصوصی تربیتی سیشنز سبّی، تربت، خضدار، پنجگور اور گوادر میں منعقد کیے جائیں گے۔ شرکاء کو ڈیجیٹل معیشت میں شامل ہونے میں مدد دینے کے لیے رہنمائی (mentorship) سیشنز، کورس کی تکمیل پر سرٹیفیکیشن اور کیریئر گائیڈنس بھی فراہم کی جائے گی۔ کوئٹہ میں اِنوِسٹا کے دورے کے موقع پر وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے کہا کہ حکومت نے اس صوبے کے انسانی سرمایے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بلوچستان میں مختلف تکنیکی اور تربیتی ادارے ترجیحی بنیادوں پر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی کی یہ تربیت بلوچستان کے نوجوانوں کو دنیا کی ڈیجیٹل اور علمی معیشت کا حصہ بنائے گی۔ اس تعاون کے تحت، PAFLA اور اِنوِسٹا جامع تربیتی پروگرامز منعقد کریں گے جو شرکاء کو مصنوعی ذہانت کے اطلاقات، مشین لرننگ، ڈیٹا اینالیٹکس، اور سائبر سیکیورٹی میں عملی تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، تاکہ یہ طلبہ ایک فعال فری لانسنگ ماحول میں کام کرسکیں۔ PAFLA کے چیئرمین، ابراہیم امین نے کہا، "ہمارا مشن پاکستان کے نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے، خاص طور پر بلوچستان جیسے صوبوں میں جہاں ڈیجیٹل شمولیت (digital inclusion) ابھی ترقی کے مراحل میں ہے۔ اِنوِسٹا کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے، ہمارا مقصد بلوچستان کو ٹیکنالوجی ٹیلنٹ اور جدت کا مرکز بنانا ہے۔" اِنوِسٹا چاغی کے سی ای او، عمران توقیر نے مزید کہا، "ہمیں یقین ہے کہ معیاری تکنیکی تعلیم تک رسائی کمیونٹیز کو بدل سکتی ہے۔ PAFLA کے ساتھ تعاون کے ذریعے، ہم بلوچستان کے نوجوانوں، خواہ وہ لڑکے ہوں یا لڑکیاں، کو ایسی مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے پُرعزم ہیں جن کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔ یہ اقدام صرف تعلیم کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ بااختیار بنانے اور مواقع فراہم کرنے کے بارے میں ہے۔" نوجوان آبادی صوبے کی ایک بڑی تعداد پر مشتمل ہے، جس میں 28 لاکھ سے زیادہ نوجوان شامل ہیں۔ NAVTTC کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عامر جان نے کہا کہ PAFLA، اِنوِسٹا، اور NAVTTC کا یہ تعاون پاکستان کے بڑھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے منظرنامے میں ڈیجیٹل بااختیاری، صنفی شمولیت، اور علاقائی مہارتوں کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت پانے والی خاتون باعزت بری، ہائیکورٹ کا رہا کرنے کا حکم

انڈین بلے باز شریاس ایئر کی ’تلی کی چوٹ‘ کتنی خطرناک ہے اور کیا اس عضو کے بغیر زندہ رہنا ممکن ہے؟

175 سالہ بہائی مذہب: امامِ غائب کے تصور سے جنم لینے والا ’خاموش عقیدہ‘ جو وحدت مذاہب کا پرچار کرتا ہے

175 سال پہلے جنم لینے والا بہائی مذہب: امامِ غائب کے تصور سے جنم لینے والا ’خاموش عقیدہ‘ جو وحدت مذاہب کا پرچار کرتا ہے

بلوچستان میں فری لانسرز کے لیے مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی کورسز کا آغاز

لندن ’محفوظ نہیں‘ رہا: ’میں نے اپنے چوری شدہ فون کو لندن، دبئی اور پھر چین جاتے دیکھا‘

’ڈراؤنی فلموں کا معمہ‘: خوفناک فلمیں آپ کی پریشانی کو کس طرح دور کرسکتی ہیں؟

آپ کے ٹوتھ برش پر 10 سے 12 لاکھ بیکٹیریا موجود ہو سکتے ہیں، تو اسے صاف کیسے رکھا جائے؟

آپ کے ٹوتھ برش پر 10 سے 12 لاکھ بیکٹریا موجود ہو سکتے ہیں، تو اسے صاف کیسے رکھا جائے؟

مغل بادشاہ اور زائچے: ہمایوں کی موت کی پیش گوئی اور نجومی کے مشورے پر بادشاہ اکبر کی پیدائش کچھ وقت کے لیے ملتوی کرنے کی داستان

ٹویوٹا کا نیا لینڈ کروزر ماڈل اور فیراری کی ’الیکٹریکا‘: وہ نئی گاڑیاں جو جلد مارکیٹ میں آنے والی ہیں

کیا مستقبل کی ذہین مخلوق کو معلوم ہو گا کہ اس کرۂ ارض پر کبھی انسان ہوا کرتے تھے؟

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر چِپس بنائے بغیر اس شعبے میں ہزاروں نوکریاں پیدا کرنے کا منصوبہ اور سعودی شراکت کی امید

ہیئر سٹائلسٹ جاوید حبیب کے خلاف فراڈ کے 32 مقدمات: ’ہم نے سوچا اتنا بڑا آدمی جھوٹ نہیں بولے گا‘

ٹیکنالوجی کے اعتبار سے دنیا کے پانچ سب سے جدید شہر جہاں بنا ڈرائیور کے گاڑیاں اور کیش لیس سٹور عام ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی