’گریٹر افغانستان‘ کا متنازع نقشہ: ’اس قسم کی اشتعال انگیز ویڈیوز کشیدگی مزید بڑھائیں گی‘


پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدہ تعلقات کے بیچ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں افغانستان میں ہونے والی ایک سرکاریتقریب میں افغان وزیر کو ’گریٹر افغانستان‘ کا نقشہ پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ افغانستان کے سرکاری نشریاتی ادارے ’آر ٹی اے‘ اور ’طلوع نیوز‘ کے مطابق یہ تقریب پاکستانی سرحد کے قریب واقع صوبہ خوست میں 28 اکتوبر کو ہوئی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر داخلہ محمد نبی عمری نے کہا کہ ’افغانستان پر ایک بار پھر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘اُنھوں نے مزید کہا کہ ’افغانستان کی پالیسی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور کسی کو بھی اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘اسی تقریب کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوجی وردی میں ملبوس دو بچے ایک شیلڈ افغان نائب وزیر داخلہ کو پیش کرتے ہیں جس میں افغانستان کے نقشے میں پاکستانی علاقے خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان بھی شامل کیے گئے ہیں۔ افغان صحافی سمیع یوسفزئی نے بھی اس تقریب کا یہ کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’افغانستان اور پاکستان کی جانب سے اس قسم کی اشتعال انگیز ویڈیوز کشیدگی کو مزید بڑھاوا دیں گی اور اس سے امن کے کسی بھی موقع کو نقصان پہنچے گا۔‘واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران سرحدی معاملات پر بھی دونوں جانب سے سخت بیانات آتے رہے ہیں۔ گذشتہ ماہ دوحہ مذاکرات کے فوری بعد افغان طالبان نے ایک بار پھر ڈیورنڈ لائن کو بین الاقوامی سرحد تسلیم کرنے سے انکار کا اپنا موقف دہرایا تھا۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی معاملات اب بھی حل طلب ہیں۔لیکن دوسری جانب پاکستان کا کہنا تھا کہ ڈیورنڈ لائن بین الاقوامی سرحد ہے اور یہ معاملات کئی دہائیوں پہلے ہی طے پا گئے تھے۔ ڈیورنڈ لائن: 132 سال قبل کھینچی جانے والی لکیر کو قیام پاکستان کے بعد افغانستان نے سرحد تسلیم کرنے سے انکار کیوں کیا؟افغان وزیرِ دفاع کا ’ڈیورنڈ لائن‘ سے متعلق بیان اور دوحہ جنگ بندی معاہدے سے جڑی امیدیں اور خدشاتپاکستانی ٹینک، بمباری کے نشانات اور ’باب دوستی‘: پاک افغان جھڑپوں کے بعد چمن کی سرحد پر بی بی سی نے کیا دیکھا؟افغانستان کی بادشاہت سے جمہوریت بننے کی کہانی’گریٹر افغانستان‘ کیا ہے؟تجزیہ کار سمیع یوسفزئی کہتے ہیں کہ ڈیورنڈ لائن پاکستان کے قیام سے ہی افغانستان کے لیے ایک تاریخی تنازع رہی ہے اور یہیوجہہے کہ افغانستان نے پاکستان کے قیام کو فوری طور پر تسلیم نہیں کیا تھا۔بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیورنڈ لائن سے متعلق اس طرح کے دعوے کو نظرانداز کرتا رہا ہے۔ اُن کے بقول ’ڈیورنڈ لائن پشتون علاقوں کو تقسیم کرتی تھی، جو افغان عوام کے نزدیک ناقابل قبول تھی۔ حتیٰ کہظاهر شاه کی بادشاہت کے دور میں بھی افغان پارلیمنٹ نے کبھی کبھار اس سرحد پر تحفظات کا اظہار کیا۔‘ اُن کے بقول ’اس تاریخی دعوے کا مطلب یہنہیں ہے کہ افغانستان پاکستان کے ساتھفوری تصادمچاہتا ہے۔ عملی طور پر موجودہ یا سابق افغان حکومتیں اس سرحد کو چیلنج کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھیں۔‘سمیع یوسفزئی کہتے ہیں کہ ’پاکستان، افغان حکام کے اس تاریخی موقف کے حوالے سے ہمیشہ فکر مند رہتا ہے اور اسے کشیدگی کا ممکنہ ذریعہ بھی سمجھتا ہے۔ لیکن پاکستان کے لیے فی الحال یہ کوئی حقیقی خطرہ نہیں ہے۔‘وہ کہتے ہیں کہ ’یہ ایسے ہی کہ کوئی کسی کی جائیداد اور زمین پر دعویٰ کر کے اُسے پریشان کرنے کی کوشش کرے۔‘ تاہم افغانستان اور پاکستان کی تاریخ اس حوالے سے کیا بتاتی ہے؟جب سکھوں نے افغان حکمرانوں کو شکست دیوقار مصطفیٰ کی تحقیق ہے کہ ہندوستان میں افغان حکمرانی مختلف ادوار میں قائم رہی۔ سب سے نمایاں لودھی سلطنت (1451–1526) اور شیر شاہ سوری کی قائم کردہ سور سلطنت (1540–1556) تھیں۔اس سے پہلے کی دِلی سلطنت میں بھی مختلف تُرک اور افغان خاندان شامل تھے، جیسے خلجی، تغلق اور سید خاندان۔ دلی سلطنت کے علاوہ افغان مختلف چھوٹیریاستوں میں بھی اثرورسوخ رکھتے تھے۔تاہم اورنگزیب عالمگیر کی وفات کے بعد مغل طاقت کمزور ہوتی چلی گئی اور بعد ازاں 18ویں صدی میں احمد شاہ درّانی کی درّانی سلطنت نے پنجاب اور شمالی ہندوستان کے بعض حصوں پر قبضہ کیا۔افغان اور ایرانی حملہ آوروں کی یلغاروں کے بیچ پنجاب کے دیہی علاقوں میں سکھوں نے بھی مغلوں کی گرفت کمزور ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متعدد گروہ یا جتھے بنا لیے تھے جو بعد میں مہاراجا رنجیت سنگھکے دور میں یکجا ہوئے۔سکھ طاقت نے ہی رفتہ رفتہ افغان حملہ آوروں کی مہمات اور ان کی حکمرانی کے دور کا ان علاقوں میں خاتمہ کر دیا جو اب پاکستان کا حصہ ہیں۔افغان–سکھ جنگیں برصغیر میں 1748 سے 1837 تک جاری رہیں۔ ان میں درّانی سلطنت اور سکھ سلطنت (اور اس کی پیش رو ریاستوں) کے درمیان کئی مراحل میں لڑائیاں ہوئیں جو زیادہ تر پنجاب کے علاقے اور اس کے آس پاس لڑی گئیں۔ یہ جنگیں درّانی سلطنت کے بعد قائم ہونے والی کابل امارت کے زمانے تک جاری رہیں۔دیوندر سنگھ مانگٹ لکھتے ہیں کہ ملتان کو دریائے سندھ اور خیبر درّے کے درمیان افغان اثرورسوخ کا مرکز سمجھا جاتا تھا۔ ’لاہور دربار کے ملتان کے الحاق نے پنجاباور جنوبی علاقوں میں افغان تسلط کے خاتمے کا اشارہ دیا۔ اس فتح نے بہاول پور، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان اور منکیرہ کے سرداروں کو زیرِ اثر لانے اور سندھ کی سمت پیش قدمی کی راہ ہموار کی۔‘اوتار سنگھ سندھو اپنی کتاب ’جنرل ہری سنگھ نلوا‘ میں لکھتے ہیں کہ ’ملتان کا محاصرہ ختم ہونے کے ساتھ ہی افغانوں کا پنجاب، خصوصاً پشاور پر اثر مکمل طور پر ختم ہو گیا، اور سکھوں نے جلد ہی پشاور پر بھی قبضہ کر لیا۔‘سنہ 1819 میں درانی حکمران جبار خان کی شوپیاں کے مقام پر شکست کے بعد کشمیر سکھ سلطنت میں شامل ہوا۔ گلشن لال چوپڑا نے ’پنجاب ایز اے سورین سٹیٹ : لاہور‘ میں لکھا ہے کہ کشمیر کی فتح کے بعد سکھ سلطنت کی سرحدیں تبت تک پھیل گئیں۔نوشہرہکی جنگ 14 مارچ 1823 کو لڑی گئی۔ جوناتھن لیاپنی کتاب ’افغانستان‘ میں لکھتے ہیں کہ اس خونیں معرکے میں سکھ افواج نے پشاور کے سرداروں کے حمایت یافتہ یوسف زئی افغانوں کو شکست دی۔ جمرود کی جنگ افغان–سکھ جنگوں کی تیسری بڑی لڑائی تھی۔ اس کے نتائج پر مورخین میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ کچھ کے نزدیک افغانوں کا جمرود قلعہ یا پشاور پر قبضہ نہ کر پانا سکھوں کی فتح تھی، جبکہ دیگر کے مطابق سردار ہری سنگھ نلوہ کی ہلاکت افغانوں کی فتح قرار دی جا سکتی ہے۔ڈیورنڈ لائن تنازعڈیورنڈ لائن افغانستان اور پاکستان کے درمیان تقریباً 2,600 کلومیٹر طویل سرحد ہے، جو 1893 میں برطانوی ہند اور افغانستان کے درمیان قائم ہوئی لیکن سنہ 1947 میں قیام ِ پاکستان کے بعد سے افغانستان کی جانب سے اس پر مختلف اعتراضات کے باعث دونوں ملکوں میں تنازع کی ایک بڑی وجہ ہے۔اس لائن کا مغربی سرا ایران کی سرحد سے جا ملتا ہے جبکہ مشرقی سرا چین کی سرحد سے۔ اس کی ایک جانب افغانستان کے 12 صوبے ہیں اور دوسری جانب پاکستان کے علاقے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان واقع ہیں۔ڈیورنڈ لائن کا نام برطانوی ہند کے خارجہ سیکرٹری سر ہینری مارٹیمر ڈیورنڈ کے نام پر رکھا گیا جن کا افغانستان کے امیر عبدالرحمٰن خان کے ساتھ معاہدہ ہوا۔اس لائن کا مغربی سرا ایران کی سرحد سے جا ملتا ہے جبکہ مشرقی سرا چین کی سرحد سے۔ اس کی ایک جانب افغانستان کے 12 صوبے ہیں اور دوسری جانب پاکستان کے علاقے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان واقع ہیں۔’بھنگیوں کی توپ‘ جس کی تیاری کے لیے لاہور کے ہندوؤں سے تانبے کے برتن بطور جزیہ لیے گئے’کرائے کا اطالوی فوجی‘ جو پشاور کا سخت گیر حاکم بنا اور زندگی کی بازی محبت کے ہاتھوں ہاراپشاور کے کوہاٹی گیٹ میں مدفن ’پری چہرہ‘ نادر شاہ کی محبوب بیوی تھیں یا محبوبہڈیورنڈ لائن: 132 سال قبل کھینچی جانے والی لکیر کو قیام پاکستان کے بعد افغانستان نے سرحد تسلیم کرنے سے انکار کیوں کیا؟استنبول مذاکرات ناکام: افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی سے کیوں ہچکچاتے ہیں؟بینظیر بھٹو کی خواہش اور پاکستانی ٹرک: آئی ایس آئی اور افغان طالبان کے تعلق کی ابتدا کیسے ہوئی؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

افغانستان سے کوئی حملہ ہوا تو جنگ بندی ختم تصور کی جائے گی اور دراندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا: پاکستانی فوج کے ترجمان

پنجگور میں مبینہ سکیورٹی کارروائی کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کا معمہ: ’ابتدائی معائنے میں جنسی تشدد کے شواہد نہیں ملے‘

مسلح افواج سے متعلق آرٹیکل 243 اور این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی: 27ویں آئینی ترمیم کے لیے کن چیزوں پر مشاورت ہو رہی ہے؟

پنجگور میں مبینہ سکیورٹی کارروائی کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کا معمہ: ’ابتدائی معائنے میں جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے‘

فیصل آباد میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی: جس پچ کے بارے میں ڈینس للی نے کہا ’مر جاؤں تو مجھے اس کے نیچے دفنایا جائے‘

کراچی میں آج کون سی سڑکیں بند رہیں گی؟ ٹریفک پولیس نے 3 دن کا پلان جاری کردیا

پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی کا آغاز جلد، دسمبر سے نیا ڈیجیٹل دور متوقع

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال

بلوچستان ہائی کورٹ نے PPHI بلوچستان کی بھرتیاں کالعدم قرار دے دیں

پہلا ای چالان کوئی نہیں بھرے گا، سید ناصر حسین شاہ

ایرانی قونصل جنرل کی اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات، اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

ظہران ممدانی نے پارٹی اسٹیبلشمنٹ سے ’پیچیدہ تعلق‘ اور ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود نیویارک والوں کا دل کیسے جیتا؟

سندھ بھر میں رات کے وقت لکڑی اور فرنیچر کی نقل وحرکت پر پابندی عائد

صدر ٹرمپ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک پر جوہری تجربے کرنے کا الزام: ’وہ زیر زمین تجربے کرتے ہیں، مگر بتاتے نہیں‘

وزیراعظم شہباز شریف 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیپلزپارٹی کی حمایت کے طلبگار ہیں: بلاول بھٹو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی