بلوچستان ہائی کورٹ نے PPHI بلوچستان کی بھرتیاں کالعدم قرار دے دیں


بلوچستان ہائی کورٹ نے PPHI بلوچستان میں غیر شفاف بھرتیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرز، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن (M&E) آفیسرز اور فنانس آفیسرز کی تقرریاں منسوخ کر دی ہیں۔ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل عدالتِ عالیہ کے دو رکنی بینچ نے یہ فیصلہ حمیداللہ خان کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر سنایا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق بھرتی کا عمل تحریری امتحان کے بغیر مکمل کیا گیا جو شفافیت سے عاری اور PPHI مینوئل کی شق 9.3.3 کے منافی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ صرف ویب سائٹ پر اشتہار دینا آئین کے آرٹیکل 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے، کیونکہ اس سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے امیدواروں کو مواقع سے محروم رکھا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بھرتیاں ضلعی بنیاد کے بجائے صوبائی بنیاد پر کی گئیں، جو غیر قانونی اقدام ہے۔ عدالت نے PPHI مینوئل کی شق 9.3.2/1&2 کو بھی آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے PPHI حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ نیا بھرتی عمل 60 دن کے اندر مکمل کریں، اور اس دوران اشتہار بڑے قومی و علاقائی اخبارات میں شائع کیا جائے جبکہ تمام تقرریاں تحریری امتحان کے ذریعے کی جائیں۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ تقرریاں ضلعی بنیاد پر ہوں، اور اگر کسی ضلع میں اہل امیدوار دستیاب نہ ہوں تو اوپن میرٹ پر بھرتی کی جائے۔ مزید برآں، عدالت نے صوبائی حکومت کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور محکمہ صحت کو جامع پالیسی نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی تاکہ آئندہ تمام محکمے اپنی بھرتیوں کے اشتہارات بڑے اخبارات میں شائع کریں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ تحریری امتحان سے گریز، محدود تشہیر اور میرٹ سے انحراف آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ عدالت نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ شفافیت اور مساوی مواقع سے انحراف کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

دیوداسی: ’دیوتاؤں کی دلہنیں‘ جو سیکس ورکر بن گئیں

پاکستان سمیت عرب و اسلامی ممالک کا غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ

افغانستان سے کوئی حملہ ہوا تو جنگ بندی ختم تصور کی جائے گی اور دراندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا: پاکستانی فوج کے ترجمان

پنجگور میں مبینہ سکیورٹی کارروائی کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کا معمہ: ’ابتدائی معائنے میں جنسی تشدد کے شواہد نہیں ملے‘

مسلح افواج سے متعلق آرٹیکل 243 اور این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی: 27ویں آئینی ترمیم کے لیے کن چیزوں پر مشاورت ہو رہی ہے؟

پنجگور میں مبینہ سکیورٹی کارروائی کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کا معمہ: ’ابتدائی معائنے میں جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے‘

فیصل آباد میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی: جس پچ کے بارے میں ڈینس للی نے کہا ’مر جاؤں تو مجھے اس کے نیچے دفنایا جائے‘

کراچی میں آج کون سی سڑکیں بند رہیں گی؟ ٹریفک پولیس نے 3 دن کا پلان جاری کردیا

پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی کا آغاز جلد، دسمبر سے نیا ڈیجیٹل دور متوقع

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال

بلوچستان ہائی کورٹ نے PPHI بلوچستان کی بھرتیاں کالعدم قرار دے دیں

پہلا ای چالان کوئی نہیں بھرے گا، سید ناصر حسین شاہ

ایرانی قونصل جنرل کی اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات، اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

ظہران ممدانی نے پارٹی اسٹیبلشمنٹ سے ’پیچیدہ تعلق‘ اور ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود نیویارک والوں کا دل کیسے جیتا؟

سندھ بھر میں رات کے وقت لکڑی اور فرنیچر کی نقل وحرکت پر پابندی عائد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی