اسٹرکچرل اصلاحات مکمل نہ ہوئیں تو آئی ایم ایف سے نجات ممکن نہیں، وزیر خزانہ


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ اسٹرکچرل اصلاحات مکمل نہ کی گئیں تو پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام سے مستقل چھٹکارا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی اور خودمختاری صرف اصلاحات کی تکمیل سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزراء اویس لغاری، شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین ایف بی آر اور سیکریٹری خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ریاستی اداروں میں بڑی اصلاحات کی جا چکی ہیں جبکہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، چین اور خلیجی ممالک نے پاکستان کی مالی استحکام میں بھرپور مدد فراہم کی ہے۔ سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ رواں مالی سال میں 8.3 ٹریلین روپے سود کی ادائیگی کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 9.8 ٹریلین روپے کے قرضے واپس کیے جائیں گے۔ اب تک 2.6 ٹریلین روپے کے قرضے واپس ہو چکے ہیں۔انہوں نےکہا کہ جلد پانڈا بانڈ اور بعد ازاں یورو بانڈ جاری کیے جائیں گے۔ مزید بتایا کہ نئے سرکاری ملازمین کو ڈائریکٹ کنٹری بیوشن پنشن اسکیم کے تحت بھرتی کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے ایک نئی کمپنی قائم کی جا رہی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ادارے کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر میں گورننس ریفارمز کے تحت افسران کو A، B، C کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق شوگر سیکٹر کی ڈیجیٹائزیشن سے 75 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوا جبکہ ریٹیلرز سے حاصل ہونے والا ٹیکس 82 ارب سے بڑھ کر 166 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے کاروبار سے باہر آرہی ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار 1.2 کھرب روپے کا سرکلر ڈیٹ صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر ختم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی کی لاگت 9.97 روپے فی یونٹ ہے، تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر صنعتوں کے لیے نرخ 16 روپے فی یونٹ کم کیے گئے ہیں۔اویس لغاری کے مطابق پاور پلانٹس کے مالکان سے مذاکرات کے نتیجے میں 2058 تک 3600 ارب روپے کی اضافی ادائیگی روکی گئی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ 2024 کے نجکاری پروگرام میں 24 ادارے شامل ہیں، جن میں پی آئی اے سرفہرست ہے۔ چار کنسورشیم ادارے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں اور ہدف ہے کہ یہ عمل رواں سال مکمل کر لیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ 20 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ مکمل ہو چکی ہے اور 54 ہزار آسامیاں ختم کرنے سے 56 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے وزیراعظم کی سربراہی میں باقاعدہ اجلاس ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر کا پائلٹ پراجیکٹ دسمبر میں متعارف کرایا جائے گا، جس سے ٹیکس نیٹ میں توسیع اور مالی لیکجز میں کمی آئے گی۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی اصل معیشت 800 ارب ڈالر تک ہوسکتی ہے کیونکہ موجودہ 400 ارب ڈالر کی معیشت کا نصف حصہ انفارمل اکانومی پر مشتمل ہے۔انہوں نے بتایا کہ جون 2026 تک ڈیجیٹل پیمنٹس کے صارفین کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

افغانستان سے کوئی حملہ ہوا تو جنگ بندی ختم تصور کی جائے گی اور دراندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا: پاکستانی فوج کے ترجمان

پنجگور میں مبینہ سکیورٹی کارروائی کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کا معمہ: ’ابتدائی معائنے میں جنسی تشدد کے شواہد نہیں ملے‘

مسلح افواج سے متعلق آرٹیکل 243 اور این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی: 27ویں آئینی ترمیم کے لیے کن چیزوں پر مشاورت ہو رہی ہے؟

پنجگور میں مبینہ سکیورٹی کارروائی کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کا معمہ: ’ابتدائی معائنے میں جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے‘

فیصل آباد میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی: جس پچ کے بارے میں ڈینس للی نے کہا ’مر جاؤں تو مجھے اس کے نیچے دفنایا جائے‘

کراچی میں آج کون سی سڑکیں بند رہیں گی؟ ٹریفک پولیس نے 3 دن کا پلان جاری کردیا

پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی کا آغاز جلد، دسمبر سے نیا ڈیجیٹل دور متوقع

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال

بلوچستان ہائی کورٹ نے PPHI بلوچستان کی بھرتیاں کالعدم قرار دے دیں

پہلا ای چالان کوئی نہیں بھرے گا، سید ناصر حسین شاہ

ایرانی قونصل جنرل کی اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات، اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

ظہران ممدانی نے پارٹی اسٹیبلشمنٹ سے ’پیچیدہ تعلق‘ اور ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود نیویارک والوں کا دل کیسے جیتا؟

سندھ بھر میں رات کے وقت لکڑی اور فرنیچر کی نقل وحرکت پر پابندی عائد

صدر ٹرمپ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک پر جوہری تجربے کرنے کا الزام: ’وہ زیر زمین تجربے کرتے ہیں، مگر بتاتے نہیں‘

وزیراعظم شہباز شریف 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیپلزپارٹی کی حمایت کے طلبگار ہیں: بلاول بھٹو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی