اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کے منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیاں بے نقاب


وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے میں مبینہ طور پر سنگین بے ضابطگیوں اور مالی بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ منصوبے کی لاگت 6760.825 ملین روپے سے بڑھ کر 10219.748 ملین روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ نظرثانی شدہ پی سی-ون میں تعلیمی اداروں کی تعداد 167 سے کم کر کے صرف 128 کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 39 تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے الگ پی سی-ون تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے منصوبے کی مجموعی لاگت 15 ارب روپے سے بھی تجاوز کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مزید انکشاف ہوا ہے کہ کم ترین بولی دینے والی تعمیراتی فرم کو بولی سے 37.6 فیصد زائد ریٹس پر کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس سے شفافیت پر سنجیدہ سوالات اٹھ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت بعض فرضی کاموں میں بھی فنڈز جھونکے گئے، جن میں اسکولوں کی چھتوں کی سیپیج/لیکج اور چار دیواریوں کی تعمیر کے نام پر بھاری رقوم مختص کی گئیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اسکولوں کے لیے پلاٹس پہلے ہی سی ڈی اے نے فراہم کیے تھے اور عمارتوں کی تعمیر پاک پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے مکمل کی گئی، اس کے باوجود سروے اور ٹوپوگرافی کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پراجیکٹ اسٹیرنگ کمیٹی، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (FDE)، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ (PMU) اس منصوبے کے شراکت دار ہیں۔ نظر ثانی شدہ پی سی ون میں منصوبے کی لاگت میں 3458.923 ملین روپے کا اضافہ کیا گیا، تاہم رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس میں مزید 4 فیصد اضافے کا امکان بھی موجود ہے۔ منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 3 لاکھ 89 ہزار 250 مربع فٹ تعمیرات کی جائیں گی جن میں نئے کمروں، کمپیوٹر اور سائنس لیبز کی تعمیر شامل ہے۔ تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر شفافیت کو یقینی نہ بنایا گیا تو یہ منصوبہ تعلیم کے فروغ کے بجائے کرپشن کی ایک اور مثال بن سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

افغانستان سے کوئی حملہ ہوا تو جنگ بندی ختم تصور کی جائے گی اور دراندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا: پاکستانی فوج کے ترجمان

پنجگور میں مبینہ سکیورٹی کارروائی کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کا معمہ: ’ابتدائی معائنے میں جنسی تشدد کے شواہد نہیں ملے‘

مسلح افواج سے متعلق آرٹیکل 243 اور این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی: 27ویں آئینی ترمیم کے لیے کن چیزوں پر مشاورت ہو رہی ہے؟

پنجگور میں مبینہ سکیورٹی کارروائی کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کا معمہ: ’ابتدائی معائنے میں جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے‘

فیصل آباد میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی: جس پچ کے بارے میں ڈینس للی نے کہا ’مر جاؤں تو مجھے اس کے نیچے دفنایا جائے‘

کراچی میں آج کون سی سڑکیں بند رہیں گی؟ ٹریفک پولیس نے 3 دن کا پلان جاری کردیا

پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی کا آغاز جلد، دسمبر سے نیا ڈیجیٹل دور متوقع

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال

بلوچستان ہائی کورٹ نے PPHI بلوچستان کی بھرتیاں کالعدم قرار دے دیں

پہلا ای چالان کوئی نہیں بھرے گا، سید ناصر حسین شاہ

ایرانی قونصل جنرل کی اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات، اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

ظہران ممدانی نے پارٹی اسٹیبلشمنٹ سے ’پیچیدہ تعلق‘ اور ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود نیویارک والوں کا دل کیسے جیتا؟

سندھ بھر میں رات کے وقت لکڑی اور فرنیچر کی نقل وحرکت پر پابندی عائد

صدر ٹرمپ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک پر جوہری تجربے کرنے کا الزام: ’وہ زیر زمین تجربے کرتے ہیں، مگر بتاتے نہیں‘

وزیراعظم شہباز شریف 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیپلزپارٹی کی حمایت کے طلبگار ہیں: بلاول بھٹو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی