
پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ساوتھ افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہو رہی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان ٹیم میں فخر زمان اور حسین طلت کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ میچ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ 17 سال بعد اقبال اسٹیڈیم میں کوئی انٹرنیشنل مقابلہ ہو رہا ہے۔
میچ شروع ہونے سے قبل ہی تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی جس سے گراونڈ کا ماحول پرجوش ہو گیا۔