
ساؤتھ افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے بھارت سے اپنے ایک بیٹسمین روبن ہرمن کو ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان بھیج دیا ہے۔
روبن ہرمن بھارت میں ساؤتھ افریقہ کی اے ٹیم کے ساتھ دورہ کر رہے تھے جب ان کو کرکٹ ساؤتھ افریقہ کا بلاوا آیا کہ وہ پاکستان روانہ ہوجائیں۔ وہ ٹیم میں ڈیوڈ بریوس کی جگہ لیں گے جو آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے اور ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔
ہرمن کو ساؤتھ افریقہ کی ٹیم میں پاکستان میں آخری دو ون ڈے انٹرنیشنلز کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ وہ ساؤتھ افریقہ کی طرف سے چھ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز کھیل چکے ہیں لیکن اب تک کوئی او ڈی آئی نہیں کھیلا۔
ساؤتھ افریقن کرکٹ بورڈ کے مطابق بریوس ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور اپنا علاج جاری رکھیں گے، کیونکہ ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کے بعد بھارت میں سیریز کھیلنے کے لیے جانا ہے۔