عشرت فاطمہ کی پی ٹی وی میں واپسی، عطا تارڑ نے سینئر براڈکاسٹر کو مینٹور بننے پر راضی کر لیا


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کی سینئر براڈکاسٹر عشرت فاطمہ کو دوبارہ پی ٹی وی سے وابستہ ہونے پر آمادہ کر لیا ہے۔ عشرت فاطمہ نے وزیر اطلاعات کی درخواست قبول کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی ویژن میں مینٹور کی حیثیت سے خدمات انجام دینے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ ریڈیو پاکستان سے عشرت فاطمہ کے استعفے کی اطلاع ملنے پر وفاقی وزیر اطلاعات ان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں ملاقات کے دوران انہوں نے عشرت فاطمہ کی 45 سالہ شاندار پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ عطا اللہ تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ عشرت فاطمہ نیوز کاسٹنگ اور براڈکاسٹنگ کے شعبے میں ایک نمایاں شناخت رکھتی ہیں اور پاکستان کا بچہ بچہ انہیں جانتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عشرت فاطمہ پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان ہیں اور انہوں نے ہمیشہ غیر جانبدار، ذمہ دار اور اعلیٰ پیشہ ورانہ انداز میں خدمات انجام دیں۔ وفاقی وزیر نے عشرت فاطمہ سے درخواست کی کہ وہ پی ٹی وی میں مینٹور کے طور پر واپس آ کر نئے نیوز کاسٹرز کی تربیت کریں، اردو زبان کے فروغ میں کردار ادا کریں اور مشکل حالات، دباؤ یا قدرتی آفات کے دوران خبر پڑھنے کے مؤثر طریقے سکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عشرت فاطمہ کی واپسی سے ادارے کو تقویت ملے گی اور نئے آنے والوں کو سیکھنے کے قیمتی مواقع میسر آئیں گے۔ عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ عشرت فاطمہ کا کبھی سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہا اور انہوں نے اپنی پوری زندگی پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق گزاری ہے۔ اس موقع پر عشرت فاطمہ نے کہا کہ انہیں اپنے پیشے سے بے پناہ محبت ہے اور وہ زندگی کی آخری سانس تک کام کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’جو کچھ ہم نے ٹھوکروں سے سیکھا ہے، اگر وہ کوئی آسانی سے سیکھ لے تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ان کی دل شکنی نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ آگے بڑھنے کے لیے سہارا اور اعتماد بے حد ضروری ہوتا ہے۔ عشرت فاطمہ نے یقین دلایا کہ وہ پی ٹی وی کے لیے جو کچھ بھی کر سکیں گی ضرور کریں گی۔ واضح رہے کہ عشرت فاطمہ نے حال ہی میں ریڈیو پاکستان سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔ ویڈیو میں انہوں نے ریڈیو پاکستان چھوڑنے کی وجوہات بیان کیں، جس پر صحافتی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں بھرپور حمایت حاصل ہوئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی: گُل پلازہ میں لگنے والی آگ سے پانچ افراد ہلاک، ’آگ پر قابو پانے میں ایک، دو دن لگ سکتے ہیں‘

صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیلا نہ جائے، ایران کے سخت بیانات پر امریکی محکمہ خارجہ کا انتباہ

صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیلا نہ جائے، ایران کے سخت بیانات پر امریکی مکمہ خارجہ کا انتباہ

امریکہ سے تعلقات بگڑنے کا خوف اور مسلم دُنیا میں ساکھ کا مسئلہ: ایران کے معاملے پر اسلامی ممالک تقسیم کیوں ہیں؟

حالیہ بغاوت کی منصوبہ بندی امریکہ نے کی، منظم کارروائیوں کا مقصد ایران پر غلبہ پانا تھا: خامنہ ای کا الزام

حالیہ بغاوت کی منصوبہ بندی امریکہ نے کی، منظم کارروائیوں کا مقصد ایران پر غلبہ پانا تھا‘خامنہ ای کا الزام

پاکستان میں گاڑیوں کی درآمد کی ’پرسنل بیگیج‘ سکیم کا خاتمہ: کیا اب چھوٹی جاپانی گاڑیاں آنا بند ہو جائیں گی؟

ایران میں احتجاج کے اصل مجرم ٹرمپ ہیں: خامنہ ای کا الزام

’قیمتی خزانہ‘ سونپنے کے لیے ’صحیح شخص‘ کی تلاش: 20 روپے میں خریدی گئی ڈائری جو پاکستانی شاعر برطانوی خاتون کو لوٹانا چاہتے ہیں

رضا پہلوی کا پاسداران انقلاب اور ایرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول انفراسٹرکچر کے خلاف ’سرجیکل سٹرائیک‘ کا مطالبہ

سیاسی و مذہبی جماعتوں کا سنٹرل کرم میں سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی اور مکمل کلیئرنس کا مطالبہ

بینک ڈکیتیاں، پولیس سٹیشن پر حملہ اور ’12 شدت پسندوں کی ہلاکت‘: خاران میں مسلح افراد کے حملے کے دوران عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

مارکو روبیو اور سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر ’غزہ بورڈ آف پیس‘ کے رُکن نامزد

آزاد کشمیر میں شدید سردی، وادی نیلم اور لیپہ میں پارہ منفی 10 تک گرگیا

بنوں: میرانشاہ روڈ پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی