اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 50 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار


انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے اطراف اور دیگر شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران 9 کارروائیوں میں افغان نیشنل سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 6608.3 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی، جس کی مالیت 50 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیوں میں اسلام آباد کے چونگی نمبر 26 کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جس نے اعتراف کیا کہ وہ طلبہ کو منشیات فروخت کر رہا تھا۔ @@3841962@@ علاوہ ازیں اے این ایف نے راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں برطانیہ سے آنے والے پارسل سے 150 گرام کینابیس برآمد کی ،لاہور میں برطانیہ جانے والے پارسل سے 5 کلوگرام آئس اور 5 کلوگرام افیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا اور کراچی کے حب ریور روڈ پر مدرسے کے قریب گاڑی سے 10 کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ ملتان کے شاہ رکن عالم کالونی میں 2 ملزمان سے 4 کلوگرام آئس اور 250 گرام افیون برآمد کی،ترکئی ٹول پلازہ کے قریب 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ،پشاور کے کارخانو مارکیٹ جمرود روڈ پر افغان نیشنل سے 300 گرام آئس برآمد ہوئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی: گُل پلازہ میں لگنے والی آگ سے پانچ افراد ہلاک، ’آگ پر قابو پانے میں ایک، دو دن لگ سکتے ہیں‘

صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیلا نہ جائے، ایران کے سخت بیانات پر امریکی محکمہ خارجہ کا انتباہ

صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیلا نہ جائے، ایران کے سخت بیانات پر امریکی مکمہ خارجہ کا انتباہ

امریکہ سے تعلقات بگڑنے کا خوف اور مسلم دُنیا میں ساکھ کا مسئلہ: ایران کے معاملے پر اسلامی ممالک تقسیم کیوں ہیں؟

اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، خطے میں امن و استحکام پر تبادلۂ خیال

سور ذبح کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل جس کے بعد ہزاروں لوگ خاتون کے گاؤں پہنچ گئے

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست

خاران میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، کلیئرنس آپریشن میں 12 دہشتگرد ہلاک

ایران میں احتجاج کے اصل مجرم ٹرمپ ہیں: خامنہ ای کا الزام

’جادوئی محلول‘ بنانے کی کہانی: وہ سیکریٹری جنھوں نے اپنی غلطیوں کے سبب لاکھوں ڈالر کمائے

’طاقت کے بل پر‘ چلنے والی دنیا اور امریکہ، چین اور روس کے درمیان غلبہ حاصل کرنے کی دوڑ

’قیمتی خزانہ‘ سونپنے کے لیے ’صحیح شخص‘ کی تلاش: 20 روپے میں خریدی گئی ڈائری جو پاکستانی شاعر برطانوی خاتون کو لوٹانا چاہتے ہیں

ٹرمپ کے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں کون کون شامل ہے؟

رضا پہلوی کا پاسداران انقلاب اور ایرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول انفراسٹرکچر کے خلاف ’سرجیکل سٹرائیک‘ کا مطالبہ

بینک ڈکیتیاں، پولیس سٹیشن پر حملہ اور ’12 شدت پسندوں کی ہلاکت‘: خاران میں مسلح افراد کے حملے کے دوران عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی