خاران میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، کلیئرنس آپریشن میں 12 دہشتگرد ہلاک


آئی ایس پی آر کے مطابق 15 جنوری 2026 کو بلوچستان کے ضلع خاران کے شہر خاران میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 15 سے 20 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں نے مختلف مقامات پر دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے کی کوشش کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے سٹی پولیس اسٹیشن، نیشنل بینک آف پاکستان اور حبیب بینک لمیٹڈ پر حملہ کیا اور بینکوں سے 34 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ بعد ازاں علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس کے دوران تین مختلف مقابلوں میں 12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں یرغمال بنانے کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خاران اور اس کے گرد و نواح میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام” کے مطابق غیر ملکی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی: گُل پلازہ میں لگنے والی آگ سے پانچ افراد ہلاک، ’آگ پر قابو پانے میں ایک، دو دن لگ سکتے ہیں‘

صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیلا نہ جائے، ایران کے سخت بیانات پر امریکی محکمہ خارجہ کا انتباہ

صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیلا نہ جائے، ایران کے سخت بیانات پر امریکی مکمہ خارجہ کا انتباہ

امریکہ سے تعلقات بگڑنے کا خوف اور مسلم دُنیا میں ساکھ کا مسئلہ: ایران کے معاملے پر اسلامی ممالک تقسیم کیوں ہیں؟

اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، خطے میں امن و استحکام پر تبادلۂ خیال

سور ذبح کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل جس کے بعد ہزاروں لوگ خاتون کے گاؤں پہنچ گئے

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست

خاران میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، کلیئرنس آپریشن میں 12 دہشتگرد ہلاک

ایران میں احتجاج کے اصل مجرم ٹرمپ ہیں: خامنہ ای کا الزام

’جادوئی محلول‘ بنانے کی کہانی: وہ سیکریٹری جنھوں نے اپنی غلطیوں کے سبب لاکھوں ڈالر کمائے

’طاقت کے بل پر‘ چلنے والی دنیا اور امریکہ، چین اور روس کے درمیان غلبہ حاصل کرنے کی دوڑ

’قیمتی خزانہ‘ سونپنے کے لیے ’صحیح شخص‘ کی تلاش: 20 روپے میں خریدی گئی ڈائری جو پاکستانی شاعر برطانوی خاتون کو لوٹانا چاہتے ہیں

ٹرمپ کے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں کون کون شامل ہے؟

رضا پہلوی کا پاسداران انقلاب اور ایرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول انفراسٹرکچر کے خلاف ’سرجیکل سٹرائیک‘ کا مطالبہ

بینک ڈکیتیاں، پولیس سٹیشن پر حملہ اور ’12 شدت پسندوں کی ہلاکت‘: خاران میں مسلح افراد کے حملے کے دوران عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی