کراچی: کیماڑی ویسٹ وہارف میں کنٹینرز میں آتشزدگی، 20 سے زائد کنٹینرز متاثر


کیماڑی ویسٹ وہارف میں کنٹینرز میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹیم جائے وقوع کی جانب روانہ کر دیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کارروائی کر رہی ہیں اور تاحال آتشزدگی پر تقریباً 30 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔ ابتدائی معائنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ 20 سے زائد کنٹینرز آگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جس کنٹینر میں ابتدائی طور پر آگ لگی وہ کپڑوں پر مشتمل تھا تاہم متاثرہ دیگر کنٹینرز میں مختلف نوعیت کا سامان موجود ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بعض کنٹینرز میں ڈرائی کیمیکلز، بیٹریاں اور لیتھیم بیٹریاں موجود ہیں۔ ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کے ساتھ موقع پر موجود ہیں اور آگ پر مکمل قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی: گُل پلازہ میں لگنے والی آگ سے پانچ افراد ہلاک، ’آگ پر قابو پانے میں ایک، دو دن لگ سکتے ہیں‘

صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیلا نہ جائے، ایران کے سخت بیانات پر امریکی محکمہ خارجہ کا انتباہ

صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیلا نہ جائے، ایران کے سخت بیانات پر امریکی مکمہ خارجہ کا انتباہ

امریکہ سے تعلقات بگڑنے کا خوف اور مسلم دُنیا میں ساکھ کا مسئلہ: ایران کے معاملے پر اسلامی ممالک تقسیم کیوں ہیں؟

حالیہ بغاوت کی منصوبہ بندی امریکہ نے کی، منظم کارروائیوں کا مقصد ایران پر غلبہ پانا تھا: خامنہ ای کا الزام

حالیہ بغاوت کی منصوبہ بندی امریکہ نے کی، منظم کارروائیوں کا مقصد ایران پر غلبہ پانا تھا‘خامنہ ای کا الزام

پاکستان میں گاڑیوں کی درآمد کی ’پرسنل بیگیج‘ سکیم کا خاتمہ: کیا اب چھوٹی جاپانی گاڑیاں آنا بند ہو جائیں گی؟

ایران میں احتجاج کے اصل مجرم ٹرمپ ہیں: خامنہ ای کا الزام

’قیمتی خزانہ‘ سونپنے کے لیے ’صحیح شخص‘ کی تلاش: 20 روپے میں خریدی گئی ڈائری جو پاکستانی شاعر برطانوی خاتون کو لوٹانا چاہتے ہیں

رضا پہلوی کا پاسداران انقلاب اور ایرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول انفراسٹرکچر کے خلاف ’سرجیکل سٹرائیک‘ کا مطالبہ

سیاسی و مذہبی جماعتوں کا سنٹرل کرم میں سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی اور مکمل کلیئرنس کا مطالبہ

بینک ڈکیتیاں، پولیس سٹیشن پر حملہ اور ’12 شدت پسندوں کی ہلاکت‘: خاران میں مسلح افراد کے حملے کے دوران عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

مارکو روبیو اور سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر ’غزہ بورڈ آف پیس‘ کے رُکن نامزد

آزاد کشمیر میں شدید سردی، وادی نیلم اور لیپہ میں پارہ منفی 10 تک گرگیا

بنوں: میرانشاہ روڈ پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی