پاک امریکا سیکیورٹی تعاون میں نئی پیشرفت، انسداد دہشت گردی اور سائبر کرائم میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق


وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں دوطرفہ سیکیورٹی تعاون، بارڈر مینجمنٹ اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی اداروں اینٹی ٹیررسٹ اسسٹنٹس پروگرام اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ کے ساتھ جاری تعاون کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی جدید سافٹ ویئر کے ذریعے کی جائے گی اور ایف آئی اے، فیڈرل کانسٹیبلری اور نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسران کے لیے ٹریننگ پروگرامز پر بھی بات ہوئی۔ امریکہ کے تعاون سے ایف آئی اے میں سنٹر فار ٹرانس نیشنل کرائم اور اکیڈمی کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بارڈر سیکیورٹی اور کوسٹل گارڈز کو جدید امریکی آلات سے لیس کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، جس سے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کو فعال بنانے میں امریکی معاونت انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی، جو وفاقی سطح پر پہلا اینٹی ٹیررسٹ ونگ ہوگا اور صوبوں کے ساتھ مؤثر کوآرڈینیشن رکھے گا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ این سی سی آئی اے ملک بھر میں غیرقانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے اور مالیاتی فراڈ اور دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے لیے جدید سافٹ ویئر میں امریکا کے ساتھ اشتراک ناگزیر ہے۔ امریکی وفد نے سیکیورٹی تعاون اور دوطرفہ روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور تعاون مزید بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔ ملاقات میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈی جی نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی: گُل پلازہ میں لگنے والی آگ سے پانچ افراد ہلاک، ’آگ پر قابو پانے میں ایک، دو دن لگ سکتے ہیں‘

صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیلا نہ جائے، ایران کے سخت بیانات پر امریکی محکمہ خارجہ کا انتباہ

صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیلا نہ جائے، ایران کے سخت بیانات پر امریکی مکمہ خارجہ کا انتباہ

امریکہ سے تعلقات بگڑنے کا خوف اور مسلم دُنیا میں ساکھ کا مسئلہ: ایران کے معاملے پر اسلامی ممالک تقسیم کیوں ہیں؟

اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، خطے میں امن و استحکام پر تبادلۂ خیال

سور ذبح کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل جس کے بعد ہزاروں لوگ خاتون کے گاؤں پہنچ گئے

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست

خاران میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، کلیئرنس آپریشن میں 12 دہشتگرد ہلاک

ایران میں احتجاج کے اصل مجرم ٹرمپ ہیں: خامنہ ای کا الزام

’جادوئی محلول‘ بنانے کی کہانی: وہ سیکریٹری جنھوں نے اپنی غلطیوں کے سبب لاکھوں ڈالر کمائے

’طاقت کے بل پر‘ چلنے والی دنیا اور امریکہ، چین اور روس کے درمیان غلبہ حاصل کرنے کی دوڑ

’قیمتی خزانہ‘ سونپنے کے لیے ’صحیح شخص‘ کی تلاش: 20 روپے میں خریدی گئی ڈائری جو پاکستانی شاعر برطانوی خاتون کو لوٹانا چاہتے ہیں

ٹرمپ کے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں کون کون شامل ہے؟

رضا پہلوی کا پاسداران انقلاب اور ایرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول انفراسٹرکچر کے خلاف ’سرجیکل سٹرائیک‘ کا مطالبہ

بینک ڈکیتیاں، پولیس سٹیشن پر حملہ اور ’12 شدت پسندوں کی ہلاکت‘: خاران میں مسلح افراد کے حملے کے دوران عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی