عید کا گوشت ختم ہونے کے بعد فریج سے بدبو ختم کرنے کا طریقہ


یہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ عام طور پر فریج میں برف جمائی جاتی ہے اور گرمیوں میں تو حد سے زیادہ برف کی ضرورت پڑتی ہے، مگر بعض اوقت ایسا ہوتا ہے کہ دن رات فریج چلنے سے اس میں اتنی برف جم جاتی ہے کہ اسے نکالنا مشکل ہوجاتا ہے ایسے میں کوئی چیز نکالنا دشوار ہوجاتا ہے۔ بکرا عید کے بعد جہاں فریج گوشت سے بھر جاتے ہیں وہیں فریج میں خون بھی گرتا ہے جو برف میں جذب ہو کے جم جاتا ہے، اور ہر بار فریج کھولنے پر اس کی بدبو نا گوار گزرتی ہے۔ اسلیئے آج ہم آپکو بتائیں گے فریج کی جمی برف پگھلانے کے کچھ ایسے طریقے جس سے آپ کے فریج کی جمی برف باآسانی نکل جائے گی اور گوشت کی بسی بدبو بھی ختم ہوجائے گی۔ برف پگھلانے اور بدبو دور کرنے کا طریقہ سب سے پہلے فریج کو بند کرکے سارا سامان خالی کرلیں اور جو تھیلی، پیالہ یا بوتل بہت بری طرح پھنسی ہوئی ہو اسے کھینچ کر نکالنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اسے ایسے ہی چھوڑ دیں۔ اب ایک ہانڈی میں تھوڑا پانی بوائل کریں اور اسے اسپرے بوتل میں بھر کر اس سے فریج میں جہاں برف جمی ہوئی ہے وہاں اسپرے کریں پھر فریج کے ساتھ آنے والے اسپیچولا کی مدد سے آہستہ اہستہ برف کھرچ کر نکالیں۔ جب اچھی خاصی برف پگھل جائے تو جما ہوا سامان نکال لیں۔ فریج میں جمی برف اور بدبو دور کرنے کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ آپ ایک کپ پانی میں تین کپ سفید سرکہ ملا کر ایک اسپرے بوتل میں بھرلیں اب فریج کا بٹن بند کرکے اس کا سامان نکال لیں اور اس مکسچر کو اچھی طرح فریج میں چاروں طرف اسپرے کردیں، جیسے جیسے برف پگھلتے جائے اسکا پانی صاف کرتے رہیں اور وقفے وقفے یہ اسپرے کترے جائیں۔ جو برف چوبیس گھنٹے میں پگھلنے ہوگی وہ چھ سے ساتھ گھنٹے میں پگھل جائے گی اور فریج کی بدبو بھی ختم ہوجائے گی۔ ایک چمچ نمک لیکر اسے فریج کے کونے میں چند منٹ کیلیئے ڈال دیں یا اگر کوئی مخصوص چیز نکالنی ہوتو اسکے چاروں طرف ڈال دیں، کچھ ہی دیر میں کھانا ہو یا برف بلکل آرام سے نکل آئے گا۔ اور چھری کانٹا استعمال کرنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔ فریج کی صفائی کے بعد اس میں سے بدبو دور کرنے کیلیئے ایک لیموں لیں اور اسکے چار ٹکٹرے کرکے ایک پلیٹ میں فریج کے اندر رکھ دیں، بدبو چلی جائے گی ۔ بیکنگ سوڈا اور سفید سرکے کا مکسچر بنا کر فریج میں اسکا اسپرے کرنے سے بھی بدبو ختم ہوجاتی ہے۔ احتیاطی تدابیر کچھ لوگ برف نکالنے کیلیئے چھری کا استعمال کرتے ہیں جو کہ نقصان دہ ہوتا ہے اس سے فریج کی گیس لائن میں سوراخ ہوجاتا ہے اور ساری گیس باہر نکل جاتی ہے۔ بعض اوقات فریج بھی خراب ہوجاتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

’چار مردوں سے ملی، وہ سب فراڈ نکلے‘: ڈیٹنگ ایپس پر دھوکے باز مرد خواتین کو کیا کہانیاں سناتے ہیں؟

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

سکن کیئر: سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر بچوں میں بے عیب جلد پانے کا جنون، جو نفسیاتی بیماری بن سکتا ہے

سکن کیئر کا اندھا کنواں: سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر بچوں میں بے عیب جلد پانے کا جنون، جو نفسیاتی بیماری بن سکتا ہے

واٹس ایپ میں چیٹ کو آرگنائز کرنے میں معاون اہم اپ ڈیٹ

فوجیوں کا خفیہ قافلہ اور 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’انتہائی افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے محبوب نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

گلگت بلتستان کا خطہ پاکستان کے زیرِ انتظام کیسے آیا؟

ہمارے جسم سے گیس خارج ہونے پر بدبو کیوں آتی ہے اور اسے کیسے قابو کیا جا سکتا ہے؟

میمز، میزائل اور جنگی طیارے: ساہیوال اور اوکاڑہ میں ’جنگ‘ کی کہانی کیا ہے؟

شراب کی بوتل اور کارک پر لگائی گئی شرط جس نے مکینک کو زچگی آسان بنانے والے آلے کا موجد بنا دیا

لذیذ پھل خوبانی کے وہ فائدے جو اسپتال کے مہنگے خرچے سے بچائیں

پاکستان کا سب سے بڑا ایرو اسپیس و ڈیپ ٹیک پلیٹ فارم ایروفیوژن 2026 اختتام پذیر

سائنسدانوں کے لیے معمہ بننے والی وہ مچھلیاں جو ایک لاکھ سال سے سیکس کے بغیر اپنی نسل بڑھا رہی ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی