واٹس ایپ میں چیٹ کو آرگنائز کرنے میں معاون اہم اپ ڈیٹ


واٹس ایپ میں ایک اور اہم ترین اپ ڈیٹ متعارف کروائی جا رہی ہے جو صارفین کو اپنی چیٹس زیادہ بہتر انداز میں آرگنائز (ترتیب) کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ ڈبلیو اے بیٹا انفو (Wabetainfo) کی رپورٹ کے مطابق، اس نئے فیچر کے تحت صارفین اب آرکائیو (Archive) اور لاک چیٹس (Locked Chats) کے لیے بھی الگ سے چیٹ لسٹس یا فلٹرز تیار کر سکیں گے، جس کا بنیادی مقصد کمیونیکیشن کے عمل کو مزید آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ یہ نیا فیچر اس وقت اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ پر کسٹم لسٹ کا کارآمد فیچر نومبر 2024 سے پہلے ہی دستیاب ہے، جس کے ذریعے صارفین مختلف چیٹ فلٹرز بنا کر ان میں اپنی پسند کے مخصوص افراد یا گروپس کو شامل کر سکتے ہیں۔ اب اسی فیچر کو مزید اپ گریڈ کرتے ہوئے اس میں آرکائیو اور لاکڈ چیٹس کے پری سیٹ فلٹرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس وقت واٹس ایپ پر ان ریڈ (Unread)، گروپس اور فیورٹس (Favorites) جیسے پری سیٹ فلٹرز پہلے سے موجود ہیں اور جلد ہی ان کے ساتھ آرکائیو اور لاکڈ کا آپشن بھی نظر آئے گا۔ چونکہ لاکڈ چیٹس کو کھولنے کے لیے پاس کوڈ، فیس آئی ڈی یا فنگر پرنٹ کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس نئے پری سیٹ فلٹر کے آنے کے بعد صارفین کی سیکیورٹی اور پرائیویسی کا طریقہ کار کس طرح کام کرے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

’چار مردوں سے ملی، وہ سب فراڈ نکلے‘: ڈیٹنگ ایپس پر دھوکے باز مرد خواتین کو کیا کہانیاں سناتے ہیں؟

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

سکن کیئر: سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر بچوں میں بے عیب جلد پانے کا جنون، جو نفسیاتی بیماری بن سکتا ہے

سکن کیئر کا اندھا کنواں: سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر بچوں میں بے عیب جلد پانے کا جنون، جو نفسیاتی بیماری بن سکتا ہے

واٹس ایپ میں چیٹ کو آرگنائز کرنے میں معاون اہم اپ ڈیٹ

فوجیوں کا خفیہ قافلہ اور 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’انتہائی افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے محبوب نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

گلگت بلتستان کا خطہ پاکستان کے زیرِ انتظام کیسے آیا؟

ہمارے جسم سے گیس خارج ہونے پر بدبو کیوں آتی ہے اور اسے کیسے قابو کیا جا سکتا ہے؟

میمز، میزائل اور جنگی طیارے: ساہیوال اور اوکاڑہ میں ’جنگ‘ کی کہانی کیا ہے؟

شراب کی بوتل اور کارک پر لگائی گئی شرط جس نے مکینک کو زچگی آسان بنانے والے آلے کا موجد بنا دیا

لذیذ پھل خوبانی کے وہ فائدے جو اسپتال کے مہنگے خرچے سے بچائیں

پاکستان کا سب سے بڑا ایرو اسپیس و ڈیپ ٹیک پلیٹ فارم ایروفیوژن 2026 اختتام پذیر

سائنسدانوں کے لیے معمہ بننے والی وہ مچھلیاں جو ایک لاکھ سال سے سیکس کے بغیر اپنی نسل بڑھا رہی ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی