او جی ڈی سی ایل نے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کا نیا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا


ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ایک بڑی اور اہم کامیابی سامنے آئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کا ایک نیا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔ یہ ذخائر بوبی مائننگ لیز کے "بوبی ڈیپ-ون" کنویں سے دریافت ہوئے ہیں، جہاں سمبڑ فارمیشن میں کنویں کو 3 ہزار 305 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔ او جی ڈی سی ایل نے اس اہم پیشرفت کے بارے میں حکومت اور اپنے شیئر ہولڈرز کو باقاعدہ خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔ یہ کنواں 100 فیصد او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے۔ کمپنی کے مطابق، اس نئے کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل حاصل ہوگا، جبکہ گیس کی ابتدائی پیداوار کا تخمینہ 11 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (MMCFD) یومیہ لگایا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کنویں سے حاصل ہونے والی تیل کی یہ یومیہ مقدار انتہائی قابل ذکر ہے، اور او جی ڈی سی ایل کے مطابق اس نئی دریافت سے ملک میں تیل و گیس کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایران نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے: ’بہت ہو گیا، مذاکرات کی میز پر واپس آئیں‘: ٹرمپ کا ایران پر زور

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

’وہ جیتنے کے لیے نہیں کھیلتا‘ کے طعنے کے باوجود رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ میں پرتگال کی ’اُمیدوں کا مرکز‘

ایران اور امریکہ کے بیچ دو ماہ سے جاری ’جنگ بندی‘ مزید کتنا عرصہ برقرار رہ پائے گی؟

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

سکن کیئر: سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر بچوں میں بے عیب جلد پانے کا جنون، جو نفسیاتی بیماری بن سکتا ہے

کیا کاکروچ جنتا پارٹی کسی بڑی تحریک کی شکل اختیار کر سکتی ہے؟

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

’وزیرِ اعظم مودی وزیرِ تعلیم کو استعفیٰ دینے پر مجبور کریں‘: کاکروچ جنتا پارٹی کسی بڑی تحریک کی شکل اختیار کر سکتی ہے؟

’سوچا سمجھا منصوبہ‘ یا ’لفظی گولہ باری‘: صدر ٹرمپ امریکہ ایران جنگ بندی کو ’دو افراد کا ٹینگو ڈانس‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی