سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں افرادی قوت کی تیاری کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز


پاکستان کی سائبر اسپیس کے تحفظ اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں پیشہ ور افرادی قوت کی تیاری کے لیے نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سائبر سیکیورٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پروگرام کے تحت زیرِ تعلیم طلبہ اور حالیہ گریجویٹس کو چھ ہفتوں پر مشتمل عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 16 جون تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق انٹرن شپ پروگرام میں سائبر سیکیورٹی کے مختلف اہم شعبوں بشمول انسڈنٹ رسپانس، تھریٹ انٹیلی جنس، وَلنریبلٹی مینجمنٹ، گورننس، کمپلائنس، ڈیجیٹل فرانزکس، سافٹ ویئر ٹیسٹنگ اور مصنوعی ذہانت (AI) ڈویلپمنٹ سے متعلق تربیت دی جائے گی۔ پروگرام کے دوران شرکاء کو سائبر سیکیورٹی ماہرین کے ساتھ کام کرنے اور حقیقی نوعیت کے سائبر سیکیورٹی منصوبوں میں عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے مطابق منتخب امیدواروں کو ماہرین کی جانب سے تربیت اور مینٹورشپ بھی فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور ملک میں سائبر سیکیورٹی کے شعبے کو مضبوط بنانا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

’چار مردوں سے ملی، وہ سب فراڈ نکلے‘: ڈیٹنگ ایپس پر دھوکے باز مرد خواتین کو کیا کہانیاں سناتے ہیں؟

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

سکن کیئر: سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر بچوں میں بے عیب جلد پانے کا جنون، جو نفسیاتی بیماری بن سکتا ہے

سکن کیئر کا اندھا کنواں: سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر بچوں میں بے عیب جلد پانے کا جنون، جو نفسیاتی بیماری بن سکتا ہے

واٹس ایپ میں چیٹ کو آرگنائز کرنے میں معاون اہم اپ ڈیٹ

فوجیوں کا خفیہ قافلہ اور 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’انتہائی افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے محبوب نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

گلگت بلتستان کا خطہ پاکستان کے زیرِ انتظام کیسے آیا؟

ہمارے جسم سے گیس خارج ہونے پر بدبو کیوں آتی ہے اور اسے کیسے قابو کیا جا سکتا ہے؟

میمز، میزائل اور جنگی طیارے: ساہیوال اور اوکاڑہ میں ’جنگ‘ کی کہانی کیا ہے؟

شراب کی بوتل اور کارک پر لگائی گئی شرط جس نے مکینک کو زچگی آسان بنانے والے آلے کا موجد بنا دیا

لذیذ پھل خوبانی کے وہ فائدے جو اسپتال کے مہنگے خرچے سے بچائیں

پاکستان کا سب سے بڑا ایرو اسپیس و ڈیپ ٹیک پلیٹ فارم ایروفیوژن 2026 اختتام پذیر

سائنسدانوں کے لیے معمہ بننے والی وہ مچھلیاں جو ایک لاکھ سال سے سیکس کے بغیر اپنی نسل بڑھا رہی ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی