انڈیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے سوریا کمار یادیو کو ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا گیا؟


Getty Imagesسوریا کمار یادیو کی قیادت میں رواں برس انڈین ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھیانڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز جبکہ ایشین گیمز کے لیے شریاس ایئر کو کپتان مقرر کیا ہے جبکہ رواں برس ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ سنیچر کو چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور سیکریٹری بی سی سی آئی دیوجیت سائکیا نے انڈیا کے 15 رُکنی سکواڈ کا اعلان کیا جس میں جارح مزاج اوپننگ بلے باز 15 سالہ سوریا ونشی کو بھی شامل کیا گیا۔ سوریا ونشی نے حال ہی میں ختم ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سب سے زیادہ رنز بنائے تھے۔ بی سی سی آئی نے تلک ورما کو نائب کپتان مقرر کیا جبکہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا تینوں ایونٹس یعنی آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز جبکہ ایشین گیمز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔سوریا کمار یادیو کی جگہ شریاس ایئر کو ٹی 20 کا کپتان بنائے جانے پر اجیت اگرکر کا کہنا تھا کہ شریاس ایئر نے گذشتہ کچھ برسوں میں مختلف فرنچائز کی قیادت کی اور ایک ٹائٹل بھی جیتا اور اب وہ انڈین ٹیم کی کپتانی کے لیے تیار ہیں۔اجیت اگرکر کا کہنا تھا کہ شریاس ایئر رواں برس ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے کے بہت قریب تھے لیکن سوریا کمار یادیو کی موجودگی میں ٹیم میں اُن کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ سوریا کمار یادیو کو ڈراپ کرنا مشکل فیصلہ ہے تاہم ہم نے اگلے دو برس اور اس سے آگے کی تیاری کرنی ہے۔ Getty Imagesسوریا کمار یادیو کی قیادت میں انڈین ٹیم نے 52 میں سے 40 میچز میں کامیابی حاصل کیخیال رہے کہ سوریا کمار یادیو کی کپتانی میں انڈین ٹیم نے 52 میں سے 40 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ اُنھوں نے سنہ 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آخری اوور میں ڈیوڈ ملر کا شاندار کیچ تھام کر انڈیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سنہ 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سوریا کی قیادت میں انڈین ٹیم نے ٹائٹل کا دفاع کیا تاہم اُن کی اپنی بیٹنگ فارم اچھی نہیں تھی۔ 'مبارک ہو شاداب کو وکٹ مل گئی‘: پاکستان نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لیویبھو سوریاونشی: آئی پی ایل ریکارڈ قائم کرنے والے 15 سالہ بلے باز کا شاہد آفریدی سے موازنہ کیوں کیا گیا؟500 میچز کے بعد ریٹائرمنٹ: ’چاچا کرکٹ‘ عبدالجلیل جنھوں نے ورلڈ کپ کے لیے اپنا مکان بھی بیچ دیا’پاکستانیوں کے ڈریسنگ روم میں چلے گئے تھے تو ٹریوس ہیڈ سے بھی ہاتھ ملا لیتے‘: آسٹریلوی کرکٹر سے مصافحہ نہ کرنے پر کوہلی پر تنقید15 سالہ سوریا ونشی کی سلیکشن پندرہ سالہ سوریا ونشی کی ٹیم میں شمولیت پر ماہرین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض کا کہنا ہے کہ اُنھیں بہت جلد ٹیم میں شامل کر لیا گیا جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ سوریا ونشی نے اپنی کارکردگی کے ذریعے ٹیم میں جگہ بنائی۔ خود چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کا کہنا تھا کہ سوریا ونشی کی حالیہ کارکردگی ایسی تھی کہ اُنھیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا تھا۔ سوریا ونشی نے حالیہ آئی پی ایل سیزن میں 237.30 کے سٹرائیک ریٹ سے 776 رنز بنائے۔آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے پہلے سوریا ونشی نو سے 21 جون تک سری لنکا اور افغانستان کے خلاف سہ فریقی سیریز میں انڈیا اے ٹیم کے لیے کھیلیں گے۔اگر سوریاونشی اپنا ڈیبو آئرلینڈ یا انگلینڈ میں کرتے ہیں تو وہ 16 سال کی عمر سے پہلے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبو کرنے والے پہلے انڈین کھلاڑی بن جائیں گے۔ ٹنڈولکر نے اپنا ٹیسٹ ڈیبو 16 سال 205 دن کی عمر میں کیا تھا اور ون ڈے میں اپنا ڈیبو 16 سال اور 238 دن میں کیا تھا۔واشنگٹن سندر انڈیا کے سب سے کم عمر ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی ہیں، جنھوں نے اس فارمیٹ میں اپنا پہلا میچ 18 سال اور 80 دن کی عمر میں کھیلا تھا۔انڈین ٹیم 26 اور 28 جون کو بیلفاسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی اور اس کے بعد یکم سے 11 جولائی کے درمیان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز ہو گی۔ Getty Imagesسوریا ونشی نے حالیہ آئی پی ایل سیزن میں 237.30 کے سٹرائیک ریٹ سے 776 رنز بنائے’ٹیم میں جگہ نہیں بنا پا رہے تو پھر کپتان کیسے برقرار رکھا جا سکتا ہے‘سوریا کمار یادیو کو ڈراپ کرنے کے معاملے پر بھی سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ انڈیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان کو ایسے ڈراپ کرنا درست نہیں جبکہ بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر انفرادی کارکردگی اچھی نہ ہو تو پھر ٹیم کی قیادت کرنے کا جواز نہیں رہتا۔ انڈین سپورٹس جرنلسٹ ایاز میمن نے ایکس پر لکھا کہ ’اگر آپ ٹیم میں اپنی جگہ نہیں بنا پا رہے ہیں تو پھر آپ کو کپتان کیسے برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ سوریا کمار یادیو رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے، چاہے وہ ورلڈ کپ ہو، یا اس سے پہلے اور اب آئی پی ایل میں بھی وہ اچھا نہیں کر سکے۔‘شیری نامی پاکستانی صارف نے ایکس پر لکھا کہ انڈین کرکٹ میں بہت عجیب چیزیں ہو رہی ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد روہت شرما کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا اور اب ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان سوریا کمار یادیو کو برطرف کر دیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ انڈیا وائٹ بال کرکٹ میں راج کر رہا ہے۔’پاکستان میں کرکٹرز آئی سی سی ایونٹس میں ایک اچھی کارکردگی پر کئی میچز کھیل جاتے ہیں اور انڈیا میں ٹرافیاں جیتنے والے کپتانوں کو ہٹا دیا جاتا ہے۔‘کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے نے ایکس پر لکھا کہ اگر وہ سلیکٹر ہوتے تو سوریا کمار یادیو کو ایک موقع اور دیتے، اُن کی کپتانی کا ریکارڈ شاندار ہے لیکن ایک بار جب سلیکٹرز نے اپنا ذہن بنا لیا تو شریاس ایئر بہترین انتخاب ہیں۔راگھو نامی صارف نے لکھا کہ ایک ایسا کپتان جس کی کپتانی میں انڈین ٹیم کو بہت کم شکستوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر بھی انھیں ہٹا دیا گیا اور اس کی وجہ ان کی اپنی خراب فارم تھی۔سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے شریاس ایئر کو کپتانی ملنے پر کہا کہ ’یہ انڈین کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہے۔‘’پہلے ہی بتا دیں میری ضرورت ہے یا نہیں:‘ کوہلی کی 2027 کا ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش اور شکوہکوہلی کے جانشین سمجھے جانے والے کرکٹر جن کا کیریئر ’آئی پی ایل سے ملی شہرت، پیسے‘ کی نذر ہوگیاسچن تندولکر کی وہ کرشماتی اننگز جس کے بعد شائقین نے انھیں ’کرکٹ کا دیوتا‘ قرار دیا عالمی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت: انڈیا کو وضاحتی میمو کیوں جاری کرنا پڑا؟500 میچز کے بعد ریٹائرمنٹ: ’چاچا کرکٹ‘ عبدالجلیل جنھوں نے ورلڈ کپ کے لیے اپنا مکان بھی بیچ دیا

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایران نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے: ’بہت ہو گیا، مذاکرات کی میز پر واپس آئیں‘: ٹرمپ کا ایران پر زور

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

’وہ جیتنے کے لیے نہیں کھیلتا‘ کے طعنے کے باوجود رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ میں پرتگال کی ’اُمیدوں کا مرکز‘

ایران اور امریکہ کے بیچ دو ماہ سے جاری ’جنگ بندی‘ مزید کتنا عرصہ برقرار رہ پائے گی؟

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

سکن کیئر: سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر بچوں میں بے عیب جلد پانے کا جنون، جو نفسیاتی بیماری بن سکتا ہے

کیا کاکروچ جنتا پارٹی کسی بڑی تحریک کی شکل اختیار کر سکتی ہے؟

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

’وزیرِ اعظم مودی وزیرِ تعلیم کو استعفیٰ دینے پر مجبور کریں‘: کاکروچ جنتا پارٹی کسی بڑی تحریک کی شکل اختیار کر سکتی ہے؟

’سوچا سمجھا منصوبہ‘ یا ’لفظی گولہ باری‘: صدر ٹرمپ امریکہ ایران جنگ بندی کو ’دو افراد کا ٹینگو ڈانس‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی