دنیا کے مختلف ممالک میں واقع انبیاﺀ اکرام کی قبور کی تصاویر

ﷲ تعالیٰ کی جانب سے دنیا میں کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پغمبر بھیجے گئے- یہ سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا اور اس کا اختتام ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پر ہوا- ہم یہاں چند انبیاﺀ اکرام کی قبور کی تصاویر پیش کر رہے ہیں جو دنیا کے مختلف ممالک میں واقع ہیں-

 
یہ حضرت یوشع علیہ السلام کی قبرِ مبارک ہے جو کہ اردن میں واقع ہے-
 
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قبرِ مبارک جو کہ اسرائیل میں واقع ہے- حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ کے برگزیدہ نبی اور پیغمبر ہیں-
 
یہ حضرت لوط علیہ السلام کی قبرِ مبارک کی تصویر ہے جو کہ عراق میں واقع ہے-
 
حضرت صالح علیہ السلام کی قبرِ مبارک کی تصویر ہے اور یہ یہ قومِ ثمود کی طرف مبعوث کیے گئے-
 
حضرت داؤد علیہ السلام کی قبرِ مبارک جو کہ اسرائیل میں واقع ہے- اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد علیہ السلام کو یہ معجزہ عطا کیا کہ آپ کی آواز نہایت شیریں تھی۔
 
یہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قبرِ مبارک کی تصویر ہے اور یہ بھی اسرائیل میں واقع ہے- قرآن میں آپ (علیہ السلام) کا نام موسیٰ اور لقب کلیم اللہ آیا ہے-
 
یہ حضرت شعیب السلام کی قبرِ مبارک ہے جو کہ اردن میں واقع ہے- حضرت شعیبؑ کو’’ خطیب الانبیاء‘‘ یعنی’’ نبیوں کا خطیب‘‘ بھی کہا جاتا ہے، کیوں کہ آپؑ فصاحت و بلاغت اور زورِ بیان میں اپنی مثال آپ تھے۔
 
یہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کا مقبرہ ہے جو کہ شام کے شہر دمشق میں واقع عمیاد مسجد میں تعمیر ہے- حضرت یحییٰ علیہ السلام کا نام قرآنِ پاک میں 5 مرتبہ آیا ہے-
 
نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وصال 63 برس کی عمر میں ہوا- حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالٰیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روضہ مبارک سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں واقع ہے- یہاں اسلام کے دو پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صدیق رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بھی مدفون ہیں-

مذہب

پہلے یہاں کوئی دروازہ نہیں تھا، خانہ کعبہ میں موجود دروازے کے بارے میں کیا آپ یہ سب جانتے ہیں

دنیا کی 10 پرکشش مساجد جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں - نمبر 1 پاکستان میں

شیشے کے گنبد والی عظیم الشان مسجد جس کی خوبصورتی کسی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لے

اس مسجد کو بنے تو 400 سال ہوچکے٬ پاکستان کی سینکڑوں سال پرانی مساجد جو آج بھی آباد ہیں

مزید مذہب...