|
|
پھول تو رنگوں میں ہی جچتے ہیں۔۔۔لیکن کچھ پھول اداسی کی
زرد چادر اوڑھ کر بھی خوشبو دیتے ہیں۔۔۔ ایسا ہی ایک پھول ہے املتاس کا۔۔۔
یہ درخت میں لگتا ہے اور گچھوں کی صورت میں جب یہ درخت پر اپنا گھر بناتے
ہیں تو پھر کسی شاعر کی غزل کی طرح دل کو چھونے لگتے ہیں۔۔۔ |
|
ان پھولوں کی خوشبو انتہائی مسحور کردینے والی ہوتی ہے
اور اس کے ارد گرد موجود کا تمام علاقہ مہکتا ہے۔۔۔اس درخت پر گرمیوں میں
لمبی لمبی پھلیاں آتی ہیں ۔۔۔ان پھلیوں کی وجہ سے ہی نیپال میں انہیں بندر
لاٹھی بھی کہا جاتا ہے۔۔۔ان پھلیوں میں دیمک بھگانے کی طاقت ہوتی ہے اور جب
یہ پھلی پک جاتی ہے تو بھورے رنگ کی ہوجاتی ہے۔۔۔ |
|
ان پھلیوں میں موجود گودہ مغز خیار شنبر کہلاتا ہے اور
اس سے ادویات بنائی جاتی ہیں۔۔۔ |
|
|
|
املتاس کے اندر بیش بہا فوائد چھپے ہیں۔۔۔اس پھل
کا گودا پیٹ کی خرابی کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔۔۔اسے کھانے سے جسم کی سوجن
کم ہوتی ہے اور پیٹ بھی صاف ہوتا ہے۔۔۔ |
|
جن افراد میں ذائقہ کی حس ختم ہوجاتی ہے تو اس پھلی کا گودا وہ واپس لانے
میں مدد دیتا ہے۔۔۔ نشہ آور دوائیں یا چیزیں لینے سے زبان کا ذائقہ ختم
ہوجاتا ہے اور اس صورت میں اگر چوبیس گرام گودے کو ایک چوتھائی کپ گرم دودھ
میں ملا کر ماؤتھ واش کی طرح استعمال کیا جائے تو بہت افاقہ ہوتا ہے۔۔۔ |
|
|
|
املتاس کا گودا ناف پر باندھنے سے قبض کھلتا ہے اور گیس کی بیماری بھی ختم
ہوتی ہے۔۔۔ |