اتنا پکاؤ جتنی ضرورت ہے۔۔۔ باسی کھانا کھانے کے نقصانات

 
مصروفیت اتنی بڑھ گئی ہے کہ روزمرہ زندگی کے اوقات اور لائف اسٹائل میں بھی تبدیلیاں آچکی ہیں۔۔۔وہ زمانے اب کوسوں دور چلے گئے ہیں جب ایک وقت کا کھانا بھی اگلے وقت کھانا عجیب سمجھا جاتا تھا۔۔۔ اب تو میاں بیوی دونوں نوکری کرتے ہیں اور کوشش یہی ہوتی ہے کہ پورے ہفتے کا کھانا چھٹی والے دن پکا کر فریز کر دیا جائے۔۔۔ اکثر لوگ ایک وقت پکا کر تین وقت اسی کھانے کو چلاتے ہیں لیکن کیا یہ سب ہمارے جسم کے ساتھ درست ہے۔۔۔نہیں بلکہ اس کے نقصانات ایسے ہیں جو ہمیں کافی عرصہ تک سہنے پڑ سکتے ہیں۔۔۔فریج میں رکھی جانے والی چیز خراب نہیں ہوتی یہ ایک ایسی سوچ ہے جسے بدلنا ہوگا۔۔۔ کھانے میں بیکٹیریا پیدا ہوجاتے ہیں جو اس کا ذائقہ اور اس کے کمپاؤنڈ کو ہی بدل دیتے ہیں۔۔۔
 
پیٹ کی خرابی
باسی کھانا آپ کے جسم میں تیزابیت پیدا کرتا ہے اور گیس بھی ہو سکتی ہے۔۔۔مسلسل فریج میں رکھا کھانا کھانے سے طبیعت خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔۔۔بہت سارے ایسے ممالک ہیں جہاں رکھے ہوئے کھانا کھانے کو اتنا سخت منع کیا جاتا ہے کیونکہ پیٹ کے معاملات بگڑ سکتے ہیں۔
 
فوڈ پوائزننگ
تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ چالیس فارن ہائیٹ سے ایک سو چالیس فارن ہائیٹ میں بیکٹیریا پنپنے لگتے ہیں ۔۔۔ایسا کھانا جو فریج میں نہیں رکھا لیکن دو گھنٹوں سے باہر تھا تو اس میں خدشہ ہے کہ بیکٹیریا کی ایک بڑی مقدار پیدا ہوچکی ہو اور فوڈ پوائزننگ لازمی ہو سکتی ہے۔
 
بڑھاپا آجانا
کئی افریقی ممالک میں باقاعدہ باسی کھانوں کو جوانی کا دشمن مانا جاتا ہے۔۔۔ اور کہا یہی جاتا ہے کہ جب آپ باسی کھانا کھاتے ہیں تو جسم کے تمام اجزاء آپ کا ساتھ دینا چھوڑ دیتے ہیں اور اپنی عمر سے پیچھے چلے جاتے ہیں۔۔۔ وقت سے پہلے جھریوں کا آنا، معدہ کا بوڑھا ہو جانا، جسم میں درد رہنا، تھکاوٹ کا احساس۔۔۔یہ سب چیزیں وقت سے پہلے نمودار ہوجاتی ہیں۔۔۔

صحت

رات کو سوتے وقت سانس کیوں بند ہوتا ہے؟ وقت پر وجہ جانیں اور خود کو محفوظ بنائیں

زمین پر سونا کمر درد سے بچاتا ہے۔۔۔۔ وہ 9 اچھی عادتیں جو آپ کو کئی بڑی تکلیفوں سے بچاسکتی ہیں؟

رکیے! آپ زہر کھا رہے ہیں٬ روزمرہ کی 6 چیزیں جو ہماری ناک کے نیچے ہمیں نقصان پہنچا رہی ہیں

جاپانیوں کی لمبی عمر کا پوشیدہ راز جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

مزید صحت...