اسپین کے جنوب میں 800 سال پہلے مسلمانوں کا بسایا ہوا ایک حیرت انگیز شہر
سیٹینیل آج بھی آباد ہے۔ اس شہر کی خاص بات یہ ہے کہ پورا شہر ایک بڑی چٹان
کے نیچے بنایا گیا ہے۔ یہاں کے وائٹ واش گھر انتہائی نفیس نظارہ دیتے ہیں
جہاں سردیوں میں ٹمپریچر گرم رہتا ہے جبکہ گرمیوں میں ٹھنڈا رہتا ہے۔ |
|
یہاں کی گوشت کی مصنوعات بہت مشہور ہیں۔ پہاڑ کی چوٹی پر ایک قلعہ ہے جو
کبھی عرب قلعہ تھا ۔ ٹورریون ٹاور ہے جس سے پورے شہر کا نظارہ کیا جا سکتا
ہے۔ یہ علاقہ سیٹینیل کے کلچر اور تاریخ کو متعارف کرواتا ہے۔ اس کے جنوب
مغرب میں اسیپینو کے کھنڈرات ہیں جن میں ایک رومن تھیٹر بھی شامل ہے۔ یہ
شہر فن تعمیر کا حسین شاہکار ہے۔ |
|
فتح اندلس: طارق بن زیاد بربر نسل سے تعلق رکھنے والے مسلمان اور بنو امیہ
کے جرنیل تھے جنھوں نے 711ء ہسپانیہ میں عیسائی حکومت کا خاتمہ کر کے یورپ
میں مسلم اقتدار کا آغاز کیا۔مسلم حکومت کی باقیات شہر سیٹینل عربوں کی فن
تعمیر اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ |
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|