زمین پر سونا کمر درد سے بچاتا ہے۔۔۔۔ وہ 9 اچھی عادتیں جو آپ کو کئی بڑی تکلیفوں سے بچاسکتی ہیں؟

 
ہم اکثر اپنی روزمرہ زندگی میں ایسی عادات اپنا لیتے ہیں جن سے انجانے میں ہمیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کونسی آسان عادتیں ہیں جنہیں اگر آپ اپنا لیں تو یقیناً آپ کا جسم آپ کا بہت شکر گزار ہوسکتا ہے۔
 
زبان کی صفائی
اگر آپ اکثر سانس کی بدبو کے مسئلے سے دوچار ہیں تو زبان کی صفائی آپ کو اس مشکل سے چھٹکارہ دلاسکتی ہے کیونکہ جب آپ اپنی زبان کو کھرچتے ہیں تو آپ اپنی زبان پر موجود تمام اضافی ذرات اور بیکٹیریا کو نکال دیتے ہیں۔ زبان کی صفائی کیلئے آپ پلاسٹک سے بنے ہوئے چھوٹے ٹول کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں یا دھاتی ٹول بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ عمل نہ صرف سانس کی بدبو دور کرنے میں مدد کرتا ہے بلکہ یہ آپ کے ذائقہ کے احساس کو بہتر اور آپ کی زبان کو خوبصورت بناتا ہے۔
 
ماؤتھ واش کے بجائے تیل استعمال کریں
دانتوں کو صاف اور چمکدار بنانے کیلئے اگر آپ ماؤتھ واش کے بجائے تیل کا استعمال کرتے ہیں تو یقیناً یہ آپ کیلئے زیادہ فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ تیل ایک قدرتی دوا ہے جو آپ کے دانتوں کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے آپ ناریل، سورج مکھی یا تل کا تیل استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک یا دو چمچ تیل چند منٹ تک اپنے منہ میں رکھیں، اس دوران آپ چاہیں تو کوئی کام بھی کرسکتے ہیں۔ چند منٹ بعد تیل کو تھوک دیں۔ دانتوں کو سفید کرنے کے فوائد کے علاوہ ہر روز ایسا کرنے سے دمہ، جلد کے مسائل، انفیکشن، سر درد وغیرہ میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
 
فون کو مختلف طریقے سے پکڑنا
ماہرین کے مطابق ہمارے ہاتھ چھوٹی چیزوں کو چلانے کے لیے نہیں بنائے گئے اسی لئے زیادہ دیر تک فون پکڑنے اور انگوٹھے کو ایک چھوٹے سے بٹن پر لگاتار رکھنے کا عمل ہمارے جوڑوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے کیونکہ یہ ہمارے ہاتھوں میں درد کا باعث بنتا ہے۔ فون کو پکڑتے وقت اپنے انگوٹھے کو اپنی ہتھیلی سے دور کرنے کی کوشش کریں یا کچھ جگہ بنانے کے لیے اپنے فون کے بالکل پیچھے کپڑا یا تولیہ رکھیں۔ یہ آپ کو اسے زیادہ دیر تک استعمال کرنے میں مدددے سکتا ہے۔
 
تصویر بنانا کم کریں
تحقیق کے مطابق کسی تقریب میں تصاویر لینے سے آپ کو اپنے تجربے کو یاد رکھنے میں مدد نہیں ملتی بلکہ یہ درحقیقت آپ کی یادداشت کو کمزور کردیتی ہے۔ مجموعی طور پر اشیاء کی تصاویر لینے سے آپ ان چیزوں، تفصیلات اور مقام کو بھول سکتے ہیں بجائے اس کے کہ تصاویر لیے بغیر ان کا مشاہدہ کریں۔ تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو فوٹو لینا مکمل طور پر بند کر دینا چاہیے۔ زوم ان کرنے اور تفصیلی شاٹس لینے سے آپ کو اپنے تجربے کو یاد رکھنے میں مدد مل سکتی ہے اور ممکن ہے کہ آپ اس موقع کی یاد کو کمزور نہ کریں۔
 
کھانے کے بعد خریداری
تحقیق کے مطابق ناشتے یا کھانے کے بعد گروسری خریدنے کیلئے جانا درحقیقت آپ کی خریداری پر اثر کرسکتا ہے کیونکہ جب آپ کا پیٹ بھرا ہوگا تو آپ کم کیلوریز والی اشیاء کا انتخاب کرسکتے ہیں اس لئے بھوکا رہنا اور خالی پیٹ خریداری کرنا حیرت انگیز ہوسکتا ہے۔
 
کھٹے پھلوں کی خوشبو
سنگترا اور دیگر کھٹے پھل آپ کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ یہ آپ کے تناؤ کو کم کر سکتے ہیں اور ہاضمے میں مدد کر سکتے ہیں تاہم یہ یاد رکھیں کہ ہر پھل مختلف ہے، اسی لیے یہ جانچنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ کے لیے کون سی چیز بہترین ہے۔ چکوترا کچھ لوگوں کے لیے یادداشت کو بڑھا سکتا ہے اور اپنی کلائی پر لیموں کا بام لگانے سے آپ کا رویہ بہترہو سکتا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ وہ لوگ جو ڈائٹ کے دوران سنگترے کی خوشبو سونگھتے ہیں، ان میں مٹھائی کھانے کے لالچ سے بچنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ یہ انہیں یاد دلاتا ہے کہ انہیں پرکشش کھانوں یا اسنیکس کو محدود کر دینا چاہیے جو انہیں خوراک کے دوران نہیں کھانا چاہیے۔
 
ہولا ہوپنگ
اگر آپ ورزش کے شوقین نہیں ہیں تو ہولا ہوپنگ آپ کے لیے ورزش کی ایک مثالی قسم ہو سکتی ہے، یہ کیلوریز اور چربی جلانے کا ایک پرلطف طریقہ ہے، یہ آپ کے جسم کے نچلے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے اور یہ قلب کے امراض کو آپ سے دور کرتا ہے،یہ ایک تفریحی مقابلہ بنا کر اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا ایک بہترین طریقہ بھی ہو سکتا ہے۔
 
سونے سے پہلے کافی پینا
یہاں کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے پہلے کافی پینا صبح جلدی اٹھنے والوں کی نیند کو متاثر کرسکتی ہیں- تاہم ایک مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ رات کو کافی پینا نیند آپ کی نیند پر اثر انداز نہیں ہوسکتا، آپ کتنی بھی کافی پی لیں تب بھی آپ مزے کی نیند سوسکتے ہیں۔
 
فرش پر سونا
آج کے پرآسائش دور میں بھی کئی کوگ نرم گدے کے بجائے زمین پر سونا پسند کرتے ہیں تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ فرش پر سونے سے کئی طرح کے فوائد ہوتے ہیں۔ اگر آپ کی کمر میں تکلیف رہتی ہے تو فرش پر سونے سے آپ کو آرام مل سکتا ہے لیکن فرش پر سونے سے پہلے آپ کو اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرلینا چاہیے کیونکہ اس سے آپ کی کمر میں درد بڑھ بھی سکتا ہے۔

صحت

رات کو سوتے وقت سانس کیوں بند ہوتا ہے؟ وقت پر وجہ جانیں اور خود کو محفوظ بنائیں

زمین پر سونا کمر درد سے بچاتا ہے۔۔۔۔ وہ 9 اچھی عادتیں جو آپ کو کئی بڑی تکلیفوں سے بچاسکتی ہیں؟

رکیے! آپ زہر کھا رہے ہیں٬ روزمرہ کی 6 چیزیں جو ہماری ناک کے نیچے ہمیں نقصان پہنچا رہی ہیں

جاپانیوں کی لمبی عمر کا پوشیدہ راز جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

مزید صحت...