بیرون ملک سفر اب محفوظ بنائيں, ملک سے باہر جب بھی سفر کریں یہ ایک آسان کام ضرور کر لیں

 
عام طور پر پاکستانی جب ملک سے باہر سفر کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو ان کا سارا دھیان اس طرف ہوتا ہے کہ جس ملک میں سفر کر رہے ہیں اس کے موسم کے مطاب‍ق کپڑے اور جوتے رکھ لیے جائیں یا پھر وہاں کھانے پینے کی جو چیزیں نہیں ملتی ہیں وہ رکھ لیں۔ کچھ افراد زیادہ اسمارٹ ہوتے ہیں تو اپنے سفر کے سامان کے ساتھ چھوٹی موٹی بیماری کی دوائیں بھی رکھ لیتے ہیں۔
 
مگر یہ سب کچھ رکھنے کے دوران اگر ان کو یہ کہا جائے کہ کیا آپ نے بیرون ملک سفر کے لیے ٹکٹ کے ساتھ اپنی سفری انشورنس کروائی تو سب ہی آپ کی اس بات کا مذاق اڑائيں گے اور اس کو پیسے کا زياں قرار دیں گے-
 
لیکن یہ حقیقت ہے کہ بیرون ملک سفر سے قبل سفری انشورنس آپ کے لیے کئی حوالوں سے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے اور یہ پیسے کے زياں کے بجائے آپ کے پیسے کو بچانے کا سبب ثابت ہو سکتی ہے-
 
سفری انشورنس کے بڑے فوائد
آج ہم آپ کو اس آرٹیکل کے ذریعے سفری انشورنس کے ایسے فوائد بتائیں گے جن کو جان کر آپ کبھی بھی سفری انشورنس کے بغیر سفر کا سوچیں گے بھی نہیں-
 
1: اگر کسی سبب سفر نہ کر سکیں تو پیسے واپس
سوچیں اگر خدانخواستہ آپ نے اگلے روز سفر کے لیے جانا ہے اور اچانک آپ کا سامنا کسی ایکسیڈنٹ سے ہو جاتا ہے تو اس صورت میں سفر نہ کرسکنے کے سبب آپ کو بڑا نقصان ہو سکتا ہے جس سے ایک جانب تو جسمانی چوٹوں کا سامنا ہوگا اور دوسری طرف مالی نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے- مگر یہ مسئلہ ان افراد کو نہیں ہوتا جنہوں نے سفری انشورنس کروا رکھی ہوتی ہے کیوں کہ سفری انشورنس کی صورت میں کلیم کرنے کی صورت میں آپ کو نہ صرف ٹکٹ کے پیسے واپس ملیں گے بلکہ سفر کی تیاری میں کی جانے والے اخراجات بھی واپس مل سکتے ہیں- لیکن یہ اسی صورت میں ہوگا جبکہ جس فرد کا انشورنس ہو وہ بیمار ہو یا اس کو کوئی حادثہ پیش آیا ہو۔ یا کسی قریبی عزیز جو کہ خونی رشتہ رکھتا ہواس کے ساتھ کوئی حادثہ ہوا ہو-
 
 
2: بیرون ملک علاج کے اخراجات
عام طور پر بیرون ملک علاج کے اخراجات بہت زیادہ ہوتے ہیں لیکن بیماری پر کسی کا زور نہیں ہوتا ہے اور اگر دوران سفر آپ بیمار ہو جاتے ہیں یا آپ کو کوئی حادثہ پیش آجاتا ہے تو آپ کے علاج کے سارے اخراجات سفری انشورنس کے کلیم کی صورت میں آپ کو مل جائيں گے-
 
3: سفر کے دوران سامان کا تحفظ
عام طور پر بیرون ملک سفر کے دوران سامان کا گم ہونا یا فلائٹ کا کینسل ہونا ایک عام سی بات ہوتی ہے- مگر اس کے سبب ہونے والی کوفت ناقابل بیان ہے سفری انشورنس کی صورت میں سامان گم ہونے کی صورت میں نقصان کی بھر پائی یا فلائٹ کینسل ہونے کی صورت میں یا تاخیر ہونے کی صورت میں نئی فلائٹ کے اخراجات یا ہوٹل میں قیام کی ذمہ داری بھی انشورنس والوں کے ذمے ہو جاتی ہے-
 
4: سفری انشورنس مہنگی نہیں ہے
اتنی بہت ساری سہولیات کو دیکھتے ہوئے اکثر لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ اس سہولت کا حصول انتہائی مہنگا ہو سکتا ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ اس کے مختلف پیکج موجود ہیں جن کو اپنی جیب کے حساب سے حاصل کیا جا سکتا ہے-
 
 
یاد رکھیں محفوظ اور بلا تردد سفر کے لیے سفری انشورنس آپ کو جو سہولیات فراہم کرتے ہیں وہ آپ کے بیرون سفر کو نہ صرف محفوظ بلکہ مسائل سے مبرا بھی بنا سکتی ہے-

سیر و سیاحت

پاکستان میں بنی دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم جہاں پہنچنے کے لیے بادلوں سے گزرنا پڑتا ہے

اس علاقے میں ایک عجیب سی کشش ہے... دنیا کا انوکھا جنگل جس کے درخت پتھر بن چکے ہیں

نمبر 3 پر بیٹھ کر تو لوگ رو پڑتے ہیں۔۔۔ انسان کے ہوش اڑا دینے والے دنیا کے 7 جھولے

9 حیران کن چیزیں جو ثابت کرتی ہیں جنوبی کوریا پہلے ہی مستقبل میں پہنچ چکا ہے

مزید سیر و سیاحت...