یہ سڑک تو 1000 افراد کی جان بھی لے چکی٬ دنیا کی خطرناک ترین سڑکیں جنہیں دیکھ کر ہی آپ گھبرا جائیں گے

 
سڑک پر سفر کرنے والا ہر شخص زندگی میں کبھی نہ کبھی تو کسی مشکل یا خظرناک سڑک سے ضرور گزرتا ہے- لیکن دنیا میں ایسی انتہائی خطرناک سڑکیں بھی موجود ہیں جن پر سفر کرنے والے تو ان خطرات کے عادی ہو چکے ہیں۔ آپ صرف ان کو دیکھ کر ہی گھبراہٹ کا شکار ہوجائیں گے-
 
Karakoram Highway
پاکستان کی یہ شاہراہ پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع ہے- بلندی پر واقع یہ علاقہ قدرتی آفات، جیسے لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب، برف باری اور برفانی تودے جیسی آفات کا شکار رہتا ہے۔ یہ مقام اس حد تک خطرناک ہے کہ اس شاہراہ کی تعمیر کے دوران تقریباً 1000 مزدور مختلف حادثات کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔
 
Zoji La
بھارت کی اس سڑک پر متعدد گاڑیاں ٹکرا چکی ہیں اور کئی بسیں بھی الٹ چکی ہیں- یہ سڑک 3528 میٹر کی بلندی پر واقع ہے- یہ سڑک انتہائی تنگ ہے جبکہ یہاں کے موسم صورتحال بھی اکثر خراب ہوتی ہے- سردیوں میں برفباری کی وجہ سے یہ گزر گاہ اکثر بند بھی ہوجاتی ہے- یہاں رونما ہونے والے حادثات کی ایک وجہ سڑک کے کنارے حفاظتی باڑ کی عدم موجودگی بھی ہے-
 
North Yungas Road
اعداد و شمار کے مطابق بولیویا کی اس خظرناک سڑک پر ہر سال 200 سے 300 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ اس راستے کو ڈیتھ روڈ کا نام دے دیا گیا ہے- دھند اور بارش نے سڑک کے اس حصے کو لپیٹ میں لے لیا ہوتا ہے جو مشرقی کورڈیلیرا کا حصہ ہے اور یہاں سے 3000 میٹر سے بھی زیادہ نیچے گرنے کا خطرہ ہوتا ہے کیونکہ اس حصے کے گرد کوئی حفاظتی باڑ موجود نہیں-
 
Atlantic Road
یہ یورپ کی خطرناک ترین سڑکوں میں سے ایک ہے- یہ ایک تقریباً 8 کلومیٹر طویل سڑک ہے جو کہ شہروں کے درمیان واقع ہے- اس سڑک کو سب سے زیادہ خطرہ طوفان کے ساتھ آنے والے ممکنہ سیلاب سے ہوتا ہے جو زیادہ نقصانات کا سبب بن سکتا ہے-
 
Guoliang Tunnel
چین میں واقع یہ خطرناک سڑک ایک پہاڑ کے کنارے کو کھود کر سرنگ کی شکل میں تیار کی گئی ہے- اس کا کام 1972 میں شروع کیا گیا تھا جس میں صرف 13 باشندوں نے حصہ لیا- مزدورں نے صرف ہتھوڑی اور چھینی کی مدد سے پہاڑ کو کھود کر یہ سرنگ تیار کی- یہ سڑک چین کے ایک گاؤں کو اردگرد کے علاقوں سے جوڑتی ہے-
 
Dalton Highway
الاسکا کی ڈالٹن ہائی وے 666 کلومیٹر طویل ہائی وے ہے۔ اپنے دور دراز مقام اور بنیادی ڈھانچے کی مکمل عدم موجودگی (گیس اسٹیشنز، ریستوران، ہوٹل، طبی سہولیات) کے باوجود یہ سڑک کافی مصروف ہے۔ تاہم، خراب موسم اور برفباری اس کے کئی حصوں کو خطرناک بنا دیتی ہے۔

سیر و سیاحت

بلوچستان کے پر فضا مقام مولا چٹوک کی تاروں بھری رات اور خوبصورت آبشاریں

پاکستان کی 8 خوبصورت ترین سڑکیں - پہلے نمبر پر کونسی؟

پاکستان میں بنی دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم جہاں پہنچنے کے لیے بادلوں سے گزرنا پڑتا ہے

اس علاقے میں ایک عجیب سی کشش ہے... دنیا کا انوکھا جنگل جس کے درخت پتھر بن چکے ہیں

مزید سیر و سیاحت...