|
|
مشرقِ وسطیٰ کے ممالک اکثر ہماری توجہ اپنی جانب مبذول
کروانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ ان ممالک کی منفرد ثقافت ہے
جو دنیا کے دیگر ممالک سے انتہائی مختلف نظر آتی ہے- ان ممالک میں شاندار
رسم و رواج اور آداب کے کچھ خاص اصول ہیں۔ قطر، سعودی عرب کا ہمسایہ ایک
چھوٹا ملک ہے اور اس کی ایک بہترین مثال ہے۔ اگر آپ وہاں سفر کرنے پر غور
کر رہے ہیں تو کچھ ان کے طور طریفوں سے متعلق بھی جان لیں- |
|
ملتے ہوئے آپس میں ناک
ملانا |
عام طور پر پوری دنیا میں جب مرد آپس میں ملتے ہیں تو
خوش آمدید کے اظہار کے طور پر مصافحہ کرتے ہیں لیکن قطر میں یہ معاملہ
بالکل جدا ہے- قطری جب آپس میں ملتے ہیں تو سلام کرتے وقت ان کا ایک دوسرے
کی ناک کی نوک کو چھونا عام بات ہے- یہ اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ ہم
دونوں میں سے نہ تو کوئی برتر ہے اور نہ ہی برتر- |
|
|
حال احوال پوچھنا |
قطر میں بات چیت کے آغاز کا یہ طریقہ بہت ہی اچھا ہے-
کچھ لوگ جب کسی سے ملتے ہیں تو سیدھا اپنے ملنے کی وجہ پر بات کرنے لگتے
ہیں- لیکن قطر میں کسی قسم کی بھی بات چیت شروع کرنے سے قبل ایک دوسرے کی
صحت کے حوالے سے جانا جاتا ہے- چاہے وہ نوکری کا انٹرویو ہو یا پھر کوئی
کاروباری میٹنگ ایک دوسرے کا یہ حال احوال انتہائی شائستہ انداز میں پوچھا
جاتا ہے- |
|
|
تصویر کھینچنا آسان نہیں |
آج کل ہم لوگوں کو اکثر عوام کے درمیان تصویریں لیتے یا
پھر ویڈیو بنانتے دیکھتے ہیں- لیکن قطر میں جب بھی کوئی شخص کسی چیز کی
تصویر کھینچنا چاہتا ہے تو پہلے وہ اجازت طلب کرتا ہے- ہم یہاں مذہبی
مقامات، شاپنگ مالز، ہوائی اڈے کے بڑے علاقے، فوجی تنصیبات، تعمیراتی
مقامات، صنعتی زونز اور سرکاری احاطوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ عوامی
جگہ پر فوٹو کھینچنا جرم سمجھا جاتا ہے، اور اگر آپ قانون کا احترام نہیں
کرتے ہیں، تو آپ کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ |
|
|
سونے کے لیے الگ کمرے |
جوڑے کی شکل میں قطر کا سفر کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس ملک کے
چند قوانین کا خاص خیال رکھیں- اب تک قطر میں سیر و تفریح کے غرض سے آنے
والے غیر شادی شدہ جوڑوں پر ایک ہی کمرے میں ساتھ سونے پر پابندی عائد تھی
لیکن اب قطری حکومت اس معاملے میں لچک کا مظارہ کیا ہے لیکن قطری شہریوں کے
لیے یہ قانون ابھی بھی لاگو ہے- یاد رہے قطر ایک اسلامی ملک ہے اور اسلام
میں اس طرح کے عمل کی سخت ممانعت ہے- |
|
|
لباس کی سختی |
مغربی ممالک میں لوگ اپنی مرضی کا لباس پہنتے ہیں اور ان حکومت کی جانب سے
کسی مخصوص لباس کے زیب تن کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہوتی- لیکن قطر میں
ایسا نہیں ہے کیونکہ یہاں لباس کے حوالے سے بھی قوانین موجود ہیں جو بتاتے
ہیں کہ آپ کو کیسا لباس پہننا ہے اور کیسا نہیں- |
|
|
کھانے کے آداب |
قطر میں، اچھے اخلاق کے ساتھ رہنے کا حکم ہے اسی لیے یہاں ایک ہی پلیٹ میں
دوسروں کے ساتھ کھانا بات چیت کی ایک بہترین شکل قرار دیا جاتا ہے۔ ایک اور
خوش آئند اشارہ یہ ہے کہ کوئی اپنے ہاتھوں سے آپ کی پلیٹ میں کھانا ڈالے۔
اس کے علاوہ، کھانا عام طور پر ہاتھوں سے کھایا جاتا ہے، حالانکہ کھانے
والے علیحدہ علیحدہ گھروں سے تعلق رکھتے ہیں- |
|
|