|
|
یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ آپ کو بہترین نیند کے لیے اچھی
خاصی تعداد میں کچھ گھنٹے سونا ضروری ہوتا ہے- لیکن اکثر آپ اپنی روزمرہ
مصروفیات کی وجہ سے یہ گھنٹے پورے نہیں کرپاتے- یاد رکھیں بہترین اور مکمل
نیند مجموعی صحت اور تندرستی کے لیے نہایت ضروری ہے- نیند کا دورانیہ اور
معیار جسم کے مناسب کام کے لیے ضروری عوامل ہیں۔ نیند کی ضرورت آپ کی عمر،
طرز زندگی، سال کے وقت اور صحت کے حالات کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ آئیے
دیکھتے ہیں کہ نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن کس عمر کے افراد کے لیے کتنے گھنٹے کی
نیند تجویز کرتی ہے؟ |
|
3 ماہ تک کا بچہ |
ماہرین پہلے نومولود یعنی 3 ماہ تک کے بچے کے لیے 12 سے
گھنٹے تک کی نیند لازمی قرار دیتے تھے لیکن اب اس میں تبدیلی آچکی ہے اور
اب ماہرین اتنی عمر کے بچے کے لیے 14 سے 17 گھنٹے کی نیند تجویز کرتے ہیں- |
|
|
4 سے 11 ماہ کا بچہ |
اس عمر کے بچے کے لیے تجویز کردہ دورانیہ 12-15 گھنٹے ہے،
لیکن پیمانہ وسیع رینج کے ساتھ ہے اور 10 سے 18 گھنٹے کے درمیان مختلف ہو
سکتا ہے۔ |
|
|
1 سے 2 سال کا بچہ |
اس عمر کے بچوں کے لیے تجویز کردہ مدت 11-14 گھنٹے ہے،
لیکن رینج بھی وسیع ہے جس کی وجہ سے سونے کی مدت 9 سے 16 گھنٹے تک بھی
ہوسکتی ہے- |
|
|
3 سے 5 سال کے بچے |
ماہرین کے مطابق اس عمر کے بچوں کی نیند 10 سے 13 گھنٹے کے درمیان لازمی
ہونی چاہیے لیکن اس میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے یہ نیند 8 سے 14
گھنٹے بھی ہوسکتی ہے- |
|
|
6 سے 13 سال |
اسکول جانے والے اس عمر کے بچوں کی نیند 9 سے 11 گھنٹے ہونی چاہیے جو کہ
تبدیلی کے ساتھ 7 سے 12 گھنٹے تک بھی ہوسکتی ہے- |
|
|
14 سے 17 سال تک کے نوجوان |
اس عمر کے نوجوان افراد کی نیند کی تجویز کردہ مدت 8 سے 10 گھنٹے ہے، جو کہ
حد سے حد 7 سے 11 گھنٹے بھی ہوسکتی ہے۔ |
|
|
18 سے 25 سال تک کے جوان افراد |
یہ بھرپور جوانی کی عمر ہوتی ہے اور ماہرین اس عمر کے افراد کے لیے 7 سے 9
گھنٹوں پر مشتمل نیند لازمی قرار دیتے ہیں جس کی زیادہ سے زیادہ مدت 6 سے
11 گھنٹے تک ہوسکتی ہے- |
|
|
26 سے 64 سال کے بالغ افراد |
اس عمر کے افراد کے لیے ماہرین کے مطابق 7 سے 9 گھنٹے تک سونا بہترین ہے
تاہم یہ نیند 6 سے 10 گھنٹے تک بھی ہوسکتی ہے- |
|
|
65 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد |
اس عمر کے بزرگ افراد کے لیے ماہرین کی تجویز کردہ عمر 7 سے 8 گھنٹے ہے جس
کا پیمانہ 5 سے 9 گھنٹے بھی ہوسکتا ہے- |
|