ہزاروں سال پرانے شہر جو آج بھی آباد ہیں لیکن لوگ ان کی حقیقت نہیں جانتے

 
کیا آپ نے کبھی کسی قدیم تہذیب کا دورہ کیا ہے؟ جب آپ کھنڈرات کے درمیان چلتے ہیں، تو آپ تصور کر سکتے ہیں کہ سینکڑوں یا ہزاروں سال پہلے کی زندگی کیسی تھی؟ دنیا بھر کے قدیم ترین شہر آثار قدیمہ کے کچھ نقصانات کے باوجود اب بھی بہت زیادہ علم پیش کرتے ہیں۔ یہ قدیم شہر واقعی ہمیں اپنی تاریخ کی ایک وسیع تصویر فراہم کر سکتے ہیں۔ اس مضمون میں آپ دنیا کے چند قدیم ترین شہروں میں سے کچھ کے سفر پر جائیں گے جو کہ ہزاروں سال گزرنے کے باوجود آج بھی موجود ہیں لیکن ہم ان کی تاریخ سے ناواقف ہیں۔
 
Varanasi
وارانسی ہندو مذہب کے ماننے والوں کے لیے ایک مقدس شہر ہے جو کہ ہندوستان کی شمالی ریاست اتر پردیش میں واقع ہے- اس شہر کی گلیوں میں 2 ہزار سے زائد مندر ہیں- ہندوؤں کا خیال ہے کہ اس شہر کی بنیاد بھگوان شیو نے 3,000 سے 5,000 سال پہلے رکھی تھی۔ پوری دنیا کے لوگ وارانسی کو ہندوستان کا روحانی دارالحکومت سمجھتے ہیں۔ ہندو یاتری مقدس گنگا ندی میں نہانے کے لیے ہر طرف سے یہاں کا سفر کرتے ہیں۔
 
Aleppo
مورخین اس حوالے سے کچھ بھی یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ حلب شہر میں آباد کاروں نے کب آباد ہونا شروع کیا۔ اس شامی شہر کی تاریخ کی ابتداء کے بارے میں معلوم نہ ہونے کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ اصل شہر کا بیشتر حصہ خانہ جنگی سے تباہ ہو چکا ہے۔ تاہم، جب ماہرین آثار قدیمہ نے ایک قدیم مندر دریافت کیا، تو وہ انہوں نے اتنا ضرور خیال ظاہر کیا کہ اس شہر کی تاریخ 3000 قبل مسیح سے جا ملتی ہے۔ جدید دور کا یہ شہر شام کے شمال مغربی حصے میں واقع ہے۔ یہ فی الحال حلب گورنری کے دارالحکومت کے طور پر کام کرتا ہے اور اس کی آبادی 4.6 ملین ہے۔
 
Cádiz
ہسپانوی بحریہ نے 18ویں صدی کے اوائل سے کیڈیز، اسپین کو اپنا گھر قرار دے رکھا ہے۔ یہ شہر 1100 قبل مسیح میں قائم کیا گیا تھا- اس کے جغرافیائی محل وقوع نے اسے دریافتوں اور تجارت کے حوالے سے ایک مثالی مقام بنا دیا۔ 219 قبل مسیح میں، ہنیبل بارکا کے نام سے ایک عظیم کارتھیجین کمانڈر نے آئبیریا کی فتح کے لیے ایک تجارتی پوسٹ کو اپنا اڈہ بھی بنایا۔ کئی صدیوں بعد، بندرگاہی شہر اب بھی اپنے دلکش فن تعمیر اور بڑی تعداد میں واچ ٹاورز کے لیے جانا جاتا ہے۔
 
Beirut
مورخین نے 1990 کی دہائی کے اوائل میں ایک کھدائی کے دوران بیروت شہر کی اصل بنیاد کا پردہ فاش کیا۔ انہوں نے دریافت کیا کہ لبنان کا دارالحکومت بیروت کم از کم 5,000 سال پرانا ہے۔ تاہم بدقسمتی سے اس تاریخی شہر کا زیادہ تر حصہ تقریباً 551 عیسوی کے زلزلے میں تباہ ہو گیا تھا۔
 
Larnaca
قبرص کے اس تاریخی شہر کی بنیاد 1,400 قبل مسیح میں رکھی گئی تھی۔ قدیم شہر تاریخ سے مالا مال ہے۔ یہ 9ویں صدی کے سینٹ لازارس کے چرچ کا گھر ہے، جس میں ایک سنت کی قبر بھی موجود ہے۔
دنیا بھر سے لوگ اب اس شہرکے خوبصورت ساحلوں، بہترین موسم، اور واٹر فرنٹ بار کے جدید مناظر کے لیے آتے ہیں۔

سیر و سیاحت

پاکستان میں بنی دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم جہاں پہنچنے کے لیے بادلوں سے گزرنا پڑتا ہے

اس علاقے میں ایک عجیب سی کشش ہے... دنیا کا انوکھا جنگل جس کے درخت پتھر بن چکے ہیں

نمبر 3 پر بیٹھ کر تو لوگ رو پڑتے ہیں۔۔۔ انسان کے ہوش اڑا دینے والے دنیا کے 7 جھولے

9 حیران کن چیزیں جو ثابت کرتی ہیں جنوبی کوریا پہلے ہی مستقبل میں پہنچ چکا ہے

مزید سیر و سیاحت...