رکیے! آپ زہر کھا رہے ہیں٬ روزمرہ کی 6 چیزیں جو ہماری ناک کے نیچے ہمیں نقصان پہنچا رہی ہیں

 
جب ہمارے گھر میں موجود نقصان دہ چیزوں کی بات آتی ہے، تو ہم اکثر گھریلو کیمیکلز اور کیڑے مار ادویات کے بارے میں سوچتے ہیں۔ تاہم، یہ حیرت کی بات یہ ہے کہ کچھ روزمرہ کی چیزیں جو ہم استعمال کرتے ہیں، جیسے نہانے کے سپنج اور نلکے کا پانی، یا پھر کچھ غذائیں بھی ہمیں نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں، ہم آپ کو ان تمام چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جو ہم اپنی زندگی میں استعمال کرتے ہیں لیکن وہ ہماری صحت کے لیے خطرہ ہیں۔
 
کھانے کے بعد برش کرنا
کچھ دانتوں کے ڈاکٹروں کے مطابق، تیزابیت پر مشتمل کھانا کھانے کے فوراً بعد اپنے دانتوں کو برش کرنا ان کے انیمل کی تہہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ماہرین برش کرنے سے پہلے کم از کم 30 منٹ انتظار کرنے یا ایک گلاس پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اگرچہ نتائج واضح نہیں ہیں، لیکن دوسرے ماہرین ہیں جو دعویٰ کرتے ہیں کہ مزیدار کھانے کے بعد اپنے دانت صاف کرنے کے نقصانات کہیں زیادہ ہوسکتے ہیں۔
 
چاول آپ کو بیمار کرسکتے ہیں
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بظاہر بےضرر نظر آنے والے چاول بھی آپ کو بیمار کرسکتے ہیں- دراصل چاول میں خطرناک بیکٹیریا ہو سکتے ہیں، جیسے B. cereus، جو عام طور پر مٹی میں پایا جاتا ہے۔ اگرچہ تازہ پکے ہوئے چاولوں میں کوئی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا کیونکہ زیادہ درجہ حرارت پر ان بیکٹیریا کی افزائش رک جاتی ہے لیکن محتاط رہیں کیونکہ ٹھنڈے درجہ حرارت میں یہ بیکٹریا بڑھتے ہیں-
 
نل کا پانی جلد کو تباہ کرسکتا ہے
آپ کے نلکے کے پانی کے بارے میں 2 اہم چیزیں ہیں جو آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ سب سے پہلے، آپ کو اپنے پانی کا پی ایچ لیول چیک کرنا چاہیے، عام طور پر آپ کا چہرہ تقریباً 4.7 ہونا چاہیے، اور آپ کے پانی کا پی ایچ 5 سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ دوسری چیز جو آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہے وہ تمام سخت معدنیات ہیں جو آپ کے نلکے کے پانی میں ہو سکتی ہیں۔ کیلشیم، میگنیشیم اور آئرن جیسے معدنیات کی زیادہ مقدار جلد کی ٹوٹ پھوٹ اور خشکی کا سبب بن سکتی ہے۔
 
آلو
آلو پوٹاشیم اور دیگر ضروری غذائی اجزاء کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔ لیکن جب کئی دنوں تک ایسے ہی رکھے رہنے کے بعد انہیں کھانے کی بات آتی ہے تو آپ کو بہت محتاط رہنا چاہیے۔ آلو میں قدرتی ٹاکسن ہوتے ہیں، جیسے سولانائن، جو آلوؤں کے روشنی کے نیچے آنے پر تیزی سے نشوونما پاتے ہیں۔ ان زہریلے مادوں میں اضافے سے آلو کی جلد اور اندر کا حصہ سبز ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کبھی کوئی ایسا سبز آلو کھاتے ہیں، تو آپ کو پیٹ میں درد، قے اور بخار ہو سکتا ہے، اور بعض غیر معمولی معاملات میں، یہ فالج کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
 
تنگ یا فٹنگ والے کپڑے
ماہر غذائیت کے مطابق، تنگ یا فٹنگ والے کپڑے پہننے سے آپ کو معدے کا کوئی بھی عارضہ لاحق ہوسکتا ہے۔ تنگ فٹنگ والے کپڑوں میں پیٹ اور آنتوں پر اضافی دباؤ پیدا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے کپڑٰے انفیکشن کا باعث بھی بن سکتے ہیں- آپ آسانی سے چیک کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کا لباس بہت تنگ ہے- اگر یہ آپ کے جسم پر نشان چھوڑتا ہے یا آپ کو تکلیف محسوس ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے آپ کے لباس کے ساتھ کوئی مسئلہ ۔ تاہم اگر آپ کبھی کبھار فٹ شدہ کپڑے پہننا پسند کرتے ہیں تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، صرف طویل استعمال کی صورت میں ہی صحت کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔
 
مائیکرو ویو والے پاپ کارن
کچھ عرصہ مائیکرو ویو والے پاپ کارن میں Diacetyl نامی کیمیکل پایا گیا تھا، جو زیادہ مقدار میں سانس لینے سے آپ کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اگرچہ عام طور پر، یہ مسئلہ پاپ کارن فیکٹری کے کارکنوں کے ساتھ تھا جو اس کیمیکل کی وجہ سے بیمار ہو جاتے تھے۔ لیکن ایک ایسا نایاب واقعہ بھی ہوا جس میں روزانہ پاپ کارن بنانے والے آدمی کو پھیپھڑوں کی بیماری لاحق ہو گئی۔ کچھ سال پہلے، بڑے صنعت کاروں نے اپنی مصنوعات سے اس کیمیکل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن اگر آپ اب بھی اسے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو آپ اسے خود بنانا سیکھ سکتے ہیں۔

صحت

رات کو سوتے وقت سانس کیوں بند ہوتا ہے؟ وقت پر وجہ جانیں اور خود کو محفوظ بنائیں

زمین پر سونا کمر درد سے بچاتا ہے۔۔۔۔ وہ 9 اچھی عادتیں جو آپ کو کئی بڑی تکلیفوں سے بچاسکتی ہیں؟

رکیے! آپ زہر کھا رہے ہیں٬ روزمرہ کی 6 چیزیں جو ہماری ناک کے نیچے ہمیں نقصان پہنچا رہی ہیں

جاپانیوں کی لمبی عمر کا پوشیدہ راز جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

مزید صحت...