مصر میں شرابی کا مسجد میں نماز پڑھنے پر اصرار، اس کے بعد ایسا کیا ہوا کہ ہر شخص اس نمازی کی قسمت پر رشک کر اٹھا

 
ارشاد خداوندی ہے کہ شراب پینے کے بعد نشے کی حالت میں نماز کے قریب بھی مت جاؤ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس حالت میں انسان اپنے حواسوں میں نہیں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ شراب کو اسلام میں حرام قرار دیا گیا ہے-
 
مصر کی مسجد میں داخل ہونے والا انوکھا شرابی
عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ جو انسان شراب پیتا ہے وہ اسلام کی تعلیمات کو رد کرتا ہے اور اللہ کی نظر میں گناہ گار ترین ہے- مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کو ستر ماؤں سے زيادہ پیار کرتا ہے
اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے اس کو انسان کے ساری عمر کے سجدوں کی ضرورت نہیں ہے- بلکہ یہ انسان ہے جو اپنے لیے اللہ کی بارگاہ میں سر جھکاتا ہے اور اللہ سے مدد مانگتا ہے-
 
حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو شئیر ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ مصر کی کسی مسجد کی ہے- جہاں پر ایک ایسے وقت میں ایک شرابی آتا ہے جب کہ نماز کا ٹائم نہیں ہوتا ہے-
 
مسجد کے خدمت گار اس نشے میں چور شرابی کو مسجد میں داخل ہونے سے منع کرتے ہیں- مگر وہ اسی بات کا اصرار کرتا ہے کہ وہ نماز پڑھنا چاہتا ہے اور امام سے کہتا ہے کہ اس کو نماز پڑھائیں-
 
 
امام مسجد کی اعلیٰ ظرفی
ایسے وقت میں امام مسجد اس شخص کو جس کو اللہ تعالیٰ نے ہدائت کا راستہ دکھایا ہوتا ہے مسجد میں بلاتا ہے اور نشے میں دھت اس شخص کو وضو کرواتا ہے- اس کو خود وضو کر کے وضو کرنے کا طریقہ بتاتا ہے کیونکہ وہ شخص اس قابل نہیں ہوتا کہ اپنے طور پر وضو کر سکے-
 
صرف دو افراد کی انوکھی جماعت
امام مسجد اس شخص کو لے کر نماز کی جگہ پر لے جاتا ہے اور تکبیر پڑھ کر نماز کا آغاز کرتا ہے جب امام مسجد سجدے میں جاتا ہے تو وہ شخص بھی سجدے میں گر جاتا ہے-
 
اس کے بعد امام مسجد پوری نماز ادا کر لیتا ہے مگر وہ شخص اسی طرح سجدے میں گرا رہتا ہے- سلام پھیرنے کے بعد جب امام مسجد وہاں موجود دوسرے افراد کی مدد سے اس شرابی کو سجدے سے اٹھانے کی کوشش کرتا ہے تو یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے کہ سجدے کی حالت میں ہی اس کی روح اس کے جسم سے آزاد ہو چکی ہے-
 
اللہ کے گھر میں اللہ کی بارگاہ میں سرجھکائے موت کی تمنا تو ہر انسان کے دل میں ہوتی ہے- مگر اس بات کو تو اللہ ہی جانتا ہے کہ اتنی باعزت اور مثالی موت سے اس نے اس شخص کو کیوں نوازہ جو کہ نشے کی حالت میں شراب میں دھت تھا-
 
 
مگر جیسے کہ بڑے کہتے ہیں نا کہ اللہ تعالیٰ ادا پسند ہے تو ہو سکتا ہے کہ اللہ کو اس کی شراب کی حالت میں مسجد آکر نماز پڑھنے کی ادا اتنی پسند آئی- کہ انہوں نے اس کو ایسی مثالی موت نصیب کر دی جس کی تمنا ہر مسلمان کے دل میں ہوتی ہے-

مذہب

پہلے یہاں کوئی دروازہ نہیں تھا، خانہ کعبہ میں موجود دروازے کے بارے میں کیا آپ یہ سب جانتے ہیں

دنیا کی 10 پرکشش مساجد جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں - نمبر 1 پاکستان میں

شیشے کے گنبد والی عظیم الشان مسجد جس کی خوبصورتی کسی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لے

اس مسجد کو بنے تو 400 سال ہوچکے٬ پاکستان کی سینکڑوں سال پرانی مساجد جو آج بھی آباد ہیں

مزید مذہب...