|
|
یقیناً آپ کو یہ بتانے کے ضرورت نہیں ہے کہ کھانا ہمیشہ
آہستہ آہستہ کھانا چاہیے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جس طرح سے آپ اپنا
کھانا چباتے ہیں وہ آپ کے کھانے کو نگلنے کی صلاحیت سے زیادہ متاثر کر سکتا
ہے؟ جان لیجیے کہ آپ کا کھانا ہضم کرنے کا سسٹم آپ کے منہ سے شروع ہوجاتا
ہے- اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے کھانے کو صحیح طریقے سے چبانا صحیح ہضم کے
لیے بہت ضروری ہے۔ اگر کھانا چبا کر تو کھاتے ہیں لیکن مکمل طور پر نہیں
چباتے یعنی کچھ چبایا اور کچھ ایسے ہی نگل لیا تو بھی آپ کی صحت کو چند
نقصان پہنچ سکتے ہیں- وہ نقصانات مندرجہ ذیل میں تفصیل کے ساتھ موجود ہیں- |
|
تیزی سے کھانا |
جب آپ تیزی سے کھانا کھاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ
کھانا درست انداز سے چبا نہیں رہے- جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ کے اس
عمل کی وجہ سے آپ کے جسم کو اس بات کے درست سگنل بھی نہیں ملتے کہ آپ کے
جسم کو اب مزید کتنی خوراک کی ضرورت ہے- اور اس سب کے سبب آپ اضافی کھانا
کھا جاتے ہیں جو یقیناً بیماریوں کا سبب بنتا ہے- زیادہ کھانے کے نتیجے میں
'میٹابولک سنڈروم' نامی حالت پیدا ہو سکتی ہے جس سے کینسر اور ذیابیطس یا
دل کی بیماری جیسی دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ |
|
|
|
ہاضمے کے مسائل |
جب آپ اپنا کھانا نہیں چباتے، تو آپ اس کے چھوٹے، چبائے
ہوئے ٹکڑوں کے بجائے اس کے بڑے ٹکڑوں کو نگل جاتے ہیں۔ جب ایسا ہوتا ہے، تو
آپ کا معدہ کھانے کے آنے والے ذرات سے نمٹنے کے قابل نہیں ہوتا۔ جس کی وجہ
سے معدے میں موجود بیکٹیریا بڑھ جاتے ہیں۔ یہ اپھارہ، گیس، بدہضمی یا قبض
کا سبب بن سکتے ہیں۔ |
|
سینے اور معدے میں جلن
کا احساس |
جب آپ اپنا کھانا چباتے ہیں تو آپ کا معدہ ہائیڈروکلورک
ایسڈ بناتا ہے۔ لیکن اگر آپ اپنا کھانا صرف جزوی طور پر چباتے ہیں، تو آپ
کا معدہ ناکافی ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا کرے گا کہ آپ جو کھانا کھاتے ہیں
اسے توڑ سکے۔ اور اس کے نتیجے میں سینے یا معدے کی جلن کی شکایت پیدا
ہوسکتی ہے۔ |
|
غذائی اجزاء |
جب آپ کے کھانے کی غذائیت کی قدر کی بات آتی ہے تو چبانا
واقعی اہم ہے۔ اگر آپ اپنا کھانا نگلنے سے پہلے نہیں چباتے ہیں (یا اگر آپ
اسے کافی نہیں چباتے ہیں) تو آپ کے کھانے میں موجود کاربوہائیڈریٹ، چکنائی
اور پروٹین مکمل طور پر چھوٹے چھوٹے حصوں میں تبدیل نہیں ہوں گے اور آپ کی
چھوٹی آنت غذا کو جذب نہیں کر سکے گی۔ |
|
|
|
ان تمام شکایات سے محفوظ رہنے کا بہترین حل یہ ہے کہ آپ
کھانے کے ہر نوالے کو 20 سے 30 بار چبانے کی عادت ڈالیں- آپ کے کھانے کو
نگلنے سے قبل مکمل طور پر اچھی طرح چبایا ہوا بن جانا چاہیے- تاکہ جب وہ
پیٹ میں پہنچے تو آپ اس سے مکمل فائدہ اٹھا سکیں- |