|
|
پولینڈ کے علاقے کراکوو کے شمال مغرب میں 30 کلومیٹر سے
بھی کم فاصلے پر اولکسکا اپ لینڈ میں واقع تقریباً 6000 افراد پر مشتمل
پولش گاؤں سوزووا کو اس کی غیر معمولی ترتیب کی وجہ سے لٹل ٹسکنی کا نام
دیا گیا ہے۔ |
|
سوزووا گاؤں کئی سالوں سے آباد ہے لیکن حال ہی میں
تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس گاؤں نے بین
الاقوامی توجہ حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ |
|
دنیا بھر میں لاکھوں لوگ دیہی بستی کی غیر معمولی
ترتیب دیکھ کر حیران ہیں، ایک گلی کے دونوں طرف تاحد نگاہ سیںکڑوں مکانات
کثیر رنگ کے زرعی کھیتوں سے گزرتے ہیں۔ |
|
|
|
2017 کی مردم شماری کے مطابق یہاں 5819 باشندے آباد ہیں
اور یہ تمام لوگ اس 9 کلومیٹر تک پھیلی گلی میں ہی رہتے ہیں۔ |
|
سوزووا کی فضائی تصاویر اصل میں پولینڈ میں 2021 میں
وائرل ہوئی تھیں لیکن اس ماہ پولش گاؤں کی ایک ڈرون شاٹ ویڈیو نے بین
الاقوامی توجہ حاصل کی۔ |
|
چاروں طرف سے زرعی اراضی سے گھرے ہوئے گاؤں کی منفرد
شکل دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، ساتھ ہی اس حقیقت سے کہ ہر ایک نے باہر کی
طرف پھیلنے کے بجائے صرف مرکزی سڑک کے ساتھ ہی اپنا گھر بنایا ہے۔ |
|
|
|
سوزووا کے سنگل اسٹریٹ اس گاؤں کو بڑے بین الاقوامی خبر
رساں اداروں نے عجیب قرار دیا تھا لیکن وسطی یورپی ملک میں کسی گاؤں سے
گزرنے والی واحد سڑک کا ہونا بالکل بھی غیر معمولی نہیں ہے لیکن فضائی نقطہ
نظر اسے زیادہ متاثر کن بنا دیتا ہے۔ |
|
|