|
|
عام طور پر جو چاول پکائے جاتے ہیں وہ سفید رنگ کے ہوتے
ہیں اور یہ کوئی غیر معمولی بات بھی نہیں ہے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے
ہوں گے مارکیٹ میں ایک سیاہ یا کالے رنگ کے چاول بھی پائے جاتے ہیں- تاہم
مہنگے ہونے کی وجہ سے یہ چاول نہ تو عام ہے اور نہ ہی انہیں خریدنا آسان ہے-
اس چاول کی قیمت 1500 سے 2000 روپے فی کلو گرام کے درمیان ہوتی ہے- مگر اس
خاص چاول میں ایسے قیمتی فائدے پائے جاتے ہیں کہ ان کے سامنے یہ قیمت کچھ
بھی نہیں- یہ چاول عموماً صرف بڑے سپر مارٹ یا اسٹورز پر ہی دستیاب ہوتا ہے-
متعدد غذائی اجزاﺀ کا ذریعہ
دیگر اقسام کے تمام چاولوں کے مقابلے میں سیاہ چاولوں میں پروٹین کی بھاری
مقدار پائی جاتی ہے- ان 100 گرام چاول میں 9 گرام پروٹین موجود ہوتا ہے- اس
کے علاوہ یہ چاول آئرن حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں- 45 گرام کچے
چاولوں میں 160 کیلوریز٬ 1.5 گرام چکنائی٬ 4 گرام پروٹین٬ 34 گرام کاربو
ہائیڈریٹ٬ 1 گرام فائبر اور 6 فیصد آئرن موجود ہوتا ہے-
|
|
|
اینٹی آکسیڈنٹس سے
بھرپور
سیاہ چاولوں میں متعدد اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں- یہ اینٹی آکسیڈنٹس
انسان کو کئی بڑی بڑی بیماریوں جن میں الزائمر اور دل کی بیماریاں بھی شامل
ہیں سے محفوظ رکھتا ہے- یہاں تک کہ کینسر لاحق ہونے کے خطرات کو بھی کم
کرتا ہے- کم مقبولیت کے باوجود ان چاولوں میں اینٹی آکسیڈینٹ کی مجموعی
صلاحیت اور سرگرمی سب سے زیادہ ہے-
آنکھوں کی صحت
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کالے چاول میں لیوٹین اور زیکسینتھین کی زیادہ
مقدار موجود ہوتی ہے- یہ دو قسم کے کیروٹینائڈز ہیں جو آنکھوں کی صحت کے
حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں- یہ مرکبات اینٹی آکسیڈنٹس کے طور پر کام
کرتے ہیں تاکہ آپ کی آنکھوں کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچانے والے فری
ریڈیکلز سے بچا سکیں اور انہیں صحت مند بنا سکیں-
وزن میں کمی
سیاہ چاول چونکہ پروٹین اور فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اس لیے یہ آپ
کے وزن میں کمی کا سبب بھی اچھے طریقے سے بن سکتا ہے- پروٹین اور فائبر
بھوک کو کم کرکے اور پیٹ کو بھرے رہنے کے احساسات کو بڑھا کر وزن کم کرنے
میں مدد کرسکتے ہیں۔
|
|
|
خون میں شوگر کی سطح
سیاہ چاول کھانے سے آپ کے خون میں موجود شوگر کی سطح میں بھی کمی واقع ہوتی
ہے- یہ ایسے مریض کے ساتھ ہوتا ہے جو ذیابیطیس ٹائپ 2 کے شکار ہوں- یاد
رکھیں شوگر کا مرض اپنے ساتھ مزید کئی جان لیوا بیماریاں لے کر آتا ہے- |