کیا آپ یہ وجہ جانتے تھے٬ بالوں کے گرنے کی وہ وجوہات جنہیں ہم اکثر نظر انداز کردیتے ہیں

 
بالوں کا گرنے کی شکایت کا سامنا پوری دنیا میں بہت سے لوگوں کو ہے۔ اس کی وجہ اکثر جینیات یا بڑھاپے کو قرار دیا جاتا ہے۔ تاہم، اور بھی بہت سی وجوہات ہیں جو بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتی ہیں لیکن ہم انہیں مکمل طور پر نظر انداز کردیتے ہیں۔

ہیئر ڈرائر
ہیئر ڈرائر کا روزانہ استعمال بالوں کی کمزوری کا باعث بنتا ہے اور ان کے ٹوٹنے اور گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بالوں کے کلر اور بالوں کے اسپرے سے بھی بچیں، جو ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے پر اسی طرح کے نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

دوائیں
بعض دوائیوں کا استعمال، یا غلط استعمال بھی بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتا ہے- جیسے کہ خون کو پتلا کرنے والی، وٹامن اے سے بھرپور ایکنی دوائیں، ڈپریشن، دل کے مسائل یا ہائی بلڈ پریشر کے لیے استعمال کی جانے والی دوائیں ایسی ہیں جن کا یہ اثر ہو سکتا ہے۔
 
 
آئرن
بالوں کا گرنا آئرن کی کمی کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے جو صحت مند بالوں کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ اگر آئرن اس کی وجہ ہے تو آپ کو ناخن ٹوٹنے، پیلی جلد، سانس لینے میں دشواری، کمزوری اور دل کی تیز دھڑکن کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے-

پروٹین کی کمی
پروٹین کی کمی بھی بالوں کے جھڑنے کا سبب بن سکتی ہے- ایسے میں گوشت، انڈے، مچھلی، گری دار میوے، بیج اور پھلیاں جیسے کھانے کے ذریعے پروٹین کی مقدار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

حمل
حمل کے دوران، ہارمونز بالوں کو بچانے کے لیے کام کرتے ہیں، جس سے وہ گھنے نظر آتے ہیں۔ حمل کے اختتام پر، یہ اثر الٹ ہوجاتا ہے اور بالوں میں کمی کا رجحان ہوتا ہے۔ چند مہینوں کے اندر (تین سے چھ کے درمیان) صورت حال دوبارہ متوازن ہو جائے گی۔
 
 
بہت زیادہ شدت
بالوں کے گرنے کا ایک سبب بہت زیادہ شیمپو استعمال کرنے یا بہت سخت برش کرنا بھی ہوسکتا ہے، خاص طور پر جب بال گیلے ہوں۔ بہت زیادہ تنگ چوٹیوں سے بھی ہوشیار رہیں، جو بالوں کے ٹوٹنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

تمباکو نوشی
تمباکو نوشی آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور آپ کے بالوں کے لیے بھی۔ سگریٹ کے دھوئیں میں موجود زہریلے مادے بالوں و خراب کر سکتے ہیں اور بالوں کو بڑھنے اور سر پر رہنے سے روک سکتے ہیں۔
 

صحت

رات کو سوتے وقت سانس کیوں بند ہوتا ہے؟ وقت پر وجہ جانیں اور خود کو محفوظ بنائیں

زمین پر سونا کمر درد سے بچاتا ہے۔۔۔۔ وہ 9 اچھی عادتیں جو آپ کو کئی بڑی تکلیفوں سے بچاسکتی ہیں؟

رکیے! آپ زہر کھا رہے ہیں٬ روزمرہ کی 6 چیزیں جو ہماری ناک کے نیچے ہمیں نقصان پہنچا رہی ہیں

جاپانیوں کی لمبی عمر کا پوشیدہ راز جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

مزید صحت...