|
|
موت کا ایک وقت طے ہے اور جب یہ آئے گی تو نہ ایک لمحے
کی تاخیر ہوگی اور نہ ہی ایک لمحہ روح نکلے گی- لیکن کبھی کبھی موت اچانک
ایسے بھی آتی ہے دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں-
ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں سعودی عرب میں بھی پیش آیا ہے جس میں ایک
نوجوان خاتون کا انتقال ان کی شادی سے صرف ایک روز قبل ہوا-
20 سالہ راغد سلیمان کا تعلق سعودی عرب سے تھا اور شادی سے صرف ایک دن پہلے
اچانک ان کی موت واقع ہوگئی- راغد اپنے کزن ایمن بن سلیمان کے ساتھ رشتہ
ازدواج میں منسلک ہونے جارہی تھیں-
|
|
|
وہ اپنی زندگی کے سب سے بڑے دن سے ایک رات قبل سونے گئی
لیکن بدقسمتی سے اگلی صبح اٹھ نہ سکیں- راغد کا اپنے بستر پر ہی انتقال
ہوچکا تھا-
جب راغد کی فیملی ان کو اسپتال لے کر پہنچی تو ڈاکٹروں نے انہیں یہ
افسوسناک خبر سنا دی کہ آپ کی بیٹی پہلے ہی انتقال کر چکی ہے-
یہ خبر پورے خاندان پر بجلی بن کر گری اور وہ گھر جس میں چند گھنٹے پہلے تک
خوشیاں ہی خوشیاں ہی تھیں اب اس اچانک موت پر غم میں ڈوب چکا تھا-
|
|
|
فیملی ذرائع کے مطابق اس اچانک اور غیر یقینی موت کی وجہ
سے ہارٹ اٹیک ہے اور راغد کا انتقال رات کے وقت ہی ہوچکا تھا-
راغد کے والد نے یہ افسوسناک خبر ٹوئٹر پر شئیر کی جہاں پہلے راغد کی شادی
کا کارڈ شئیر کیا گیا تھا وہاں اب ان کے انتقال کی خبر موجود تھی- صارفین
نے اس موقع پر راغد اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور ساتھ ہی راغد کی مغفرت کی
دعا بھی کی- |