حسین نظارے اور بلندی سے گرتا پانی٬ دنیا کے خوبصورت ترین آبشار اور پاکستان کے سجی کوٹ کا حُسن

 
جب دریا کے راستے میں نرم و سخت چٹانوں کی افقی تہیں یکے بعد دیگرے واقع ہوں نیز ان کی موٹائی بھی زیادہ نہ ہو تو دریا نرم چٹانوں کو پہلے کاٹ ڈالتا ہے۔ چنانچہ نرم و سخت چٹانوں کا سیڑھی دار سلسلہ وجود پذیر میں آتا ہے جس پر دریا کچھ دور بہتا، پھر کودتا اور پھر بہتا ہے۔ دریا کے اس طرح کے بہاؤ کو آبشیب کہتے ہیں۔ اگر چٹانوں کی موٹائی زیادہ ہو اور نرم چٹانیں کٹ جائیں اور سخت چٹانیں اپنی جگہ باقی رہیں تو پانی ایک چادر کی شکل میں بلندی سے گرتا ہے۔ اسے آبشار کہا جاتا ہے۔ ان آبشاروں کے بننے اور گرنے کے عمل سے انتہائی پرکشش٬ اور حیرت انگیز نظارے تخلیق ہوتے ہیں- چند ایسے ہی خوبصورت اور حسین آبشار آج اس آرٹیکل میں ملاحظہ کیجیے-
 
Jog Falls
یہ بھارت کا سب سے اونچا آبشار ہے جو 250 میٹر کی بلندی سے گرتا ہے۔ شیموگا کے مرکز سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع یہ آبشار Gersoppa Falls. کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ اس آبشار کی خوبصورتی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے جو کسی کو بھی اپنی طرف متوجہ کرسکتی ہے۔
 
Barron Falls
جنگل کے وسط میں شمالی کوئنز لینڈ میں واقع Kuranda نامی گاؤں میں یہ بیرن آبشار 125 میٹر کی بلندی سے گرتا ہے۔ اس آبشار کے پانی کا بہاؤ ایک متاثر کن حد تک 30 مکعب میٹر فی سیکنڈ کے حساب سے حرکت کرتا ہے ہے۔ اس لیے اس کے زیادہ قریب نہ جانا بہتر ہے۔
 
Victoria Falls
وکٹوریہ آبشار دنیا کے سب سے شاندار قدرتی مناظر میں سے ایک ہے۔ ہم 1.7 کلومیٹر والے اور 130 میٹر کی بلندی سے گرنے والے آبشار کی بات کر رہے ہیں۔ دو ملکوں زمبابوے اور زیمبیا کی سرحد پر موجود وکٹوریہ آبشار کو 'تھنڈرنگ سموک' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کا نظارہ دیکھنے والوں کو ہمیشہ کے لیے یاد رہ جاتا ہے-
 
Skogafoss Falls
آئس لینڈ میں قدرتی عجائبات کا تقریباً لامحدود سلسلہ موجود ہے۔ ان میں سے کچھ کا موازنہ Skogafoss Falls سے ہوتا ہے۔ ملک کے جنوب میں واقع یہ وہ مقام ہے جہاں دریائے سکوگا ساحلی پٹی سے ملتا تھا۔ یہ آبشار 125 میٹر کے راستے کے ساتھ صرف 60 میٹر کی بلندی سے نیچے گرتا ہے۔
 
Gullfoss Falls
بلا شبہ، یہ آئس لینڈ کا سب سے مشہور سیاحتی مقام ہے۔ گلفوس آبشار دریائے Hvita پر واقع ہے، جس کی اصل بنیاد Langjokull گلیشیر ہے۔ گلفوس کا مطلب ہے 'سنہری آبشار' جس کی وجہ اس پر پڑنے والی سورچ کی روشنی ہے- یہ آبشار 32 میٹر کی بلندی سے گرتا ہے۔ سب سے بڑا نظری دھوکہ یہ ہے کہ دریائے Hvita گرنے کے بعد غائب ہو جاتا ہے جب حقیقت میں نیچے آبشار کا دوسرا حصہ ہوتا ہے۔ یہ ایک حقیقی قدرتی عجوبہ ہے۔
 
Niagara Falls
نیاگرا آبشار کینیڈا اور امریکہ کی سرحد پر واقع ہے۔ 35 میل سے زیادہ طویل، یہ فطرت کا ایک عجوبہ ہیں۔ اس کے 52 میٹر کی بلندی سے شور کے ساتھ گرنے نے اسے 'واٹر تھنڈر' کا نام دیا ہے جو Iroquois زبان میں نیاگرا کہلاتا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے مقبول ترین آبشار ہے جسے سیاح دور دور سے دیکھنے کو آتے ہیں-
 

Sajikot Waterfall

سجی کوٹ آبشار ایک حسین و جمیل آبشار ہے جو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں واقع ہے۔ یہ ایبٹ آباد ضلع کا ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔ یہ حویلیاں سے تقریباً 27 کلومیٹر (17 میل) اور ایبٹ آباد ضلع سے 40 کلومیٹر (25 میل) کے فاصلے پر ہے۔ حویلیاں سے سجیکوٹ تک ایک نئی تعمیر شدہ تنگ سڑک زائرین کو براہ راست آبشار کی چوٹی تک جانے کی اجازت دیتی ہے۔

سیر و سیاحت

پاکستان میں بنی دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم جہاں پہنچنے کے لیے بادلوں سے گزرنا پڑتا ہے

اس علاقے میں ایک عجیب سی کشش ہے... دنیا کا انوکھا جنگل جس کے درخت پتھر بن چکے ہیں

نمبر 3 پر بیٹھ کر تو لوگ رو پڑتے ہیں۔۔۔ انسان کے ہوش اڑا دینے والے دنیا کے 7 جھولے

9 حیران کن چیزیں جو ثابت کرتی ہیں جنوبی کوریا پہلے ہی مستقبل میں پہنچ چکا ہے

مزید سیر و سیاحت...