قد بڑھانا چاہتے ہیں؟ ان 5 غذاؤں کا استعمال آپ کے قد میں اضافہ کرسکتا ہے


اگرچہ جینیات بڑی حد تک آپ کے قد کا تعین کرتی ہے، بچپن اور جوانی کے دوران مناسب غذائیت آپ کو اپنی پوری صلاحیت تک پہنچنے میں مدد دے سکتی ہے۔ ایسا کوئی جادوئی کھانا نہیں ہے جو قد میں نمایاں اضافے کی ضمانت دے، لیکن ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور متوازن غذا مجموعی ترقی اور نشوونما میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ پانچ غذائیں ہیں جو قد بڑھانے کے لیے فائدہ مند ہیں۔

ڈیری غذائیں:

دودھ، دہی اور پنیر جیسی ڈیری غذائیں کیلشیم اور پروٹین کے بہترین ذرائع ہیں، جو ہڈیوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہیں۔ کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جبکہ پروٹین ٹشوز کی نشوونما اور مرمت کے لیے بلڈنگ بلاکس فراہم کرتا ہے۔
 


شکرقندی
:

شکر قندی بے شمار فوائد سے لیس ہوتی ہے، اس میں خصوصی طور پر وٹامن اے ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں اور آپ کو لمبا ہونے یا اپنے قد کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
 


پروٹین سے بھرپور غذائیں:

پروٹین جسمانی ترقی اور نشوونما کے لیے بہت اہم ہے۔ انڈے، چکن، پھلیاں، دال اور گری دار میوے جیسی غذائیں پروٹین کا بہترین ذرائع ہیں۔ وہ امینو ایسڈ فراہم کرتے ہیں جو ٹشوز اور پٹھوں کی تشکیل میں مدد کرتے ہیں۔

سالمن مچھلی:

سالمن مچھلی اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھری ہوئی ہے، اومیگا 3 فیٹی ایسڈ وہ فیٹس ہیں جو جسم کو بڑھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، کچھ تحقیق یہ بھی بتاتی ہیں کہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ہڈیوں کی صحت میں ملوث ہو سکتے ہیں۔
 


پتے والی سبزیاں
:

پالک، پتا گوبھی اور بروکولی جیسی سبزیاں وٹامنز اور معدنیات سے بھری ہوتی ہیں، بشمول وٹامن کے، جو ہڈیوں کی صحت اور کثافت کے لیے اہم ہے۔ ان میں کیلشیم اور میگنیشیم کی اچھی مقدار بھی ہوتی ہے، جو مجموعی ترقی میں معاون ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ جب انسان ایک مخصوص عمر کو پہنچ جاتا ہے ، اس وقت مزید قد نہیں بڑھتا لیکن پھر بھی کچھ غذائیں آپ کی ہڈیوں، جوڑوں اور جسم کو صحت مند اور مضبوط رکھ کر آپ کا قد برقرار رکھنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

صحت

وہ 4 اشیاء کونسی ہیں جو گرمیوں میں جسم کی چربی کم کرتی ہیں؟

موٹاپے اور وزن کم کرنے سے متعلق چند غلط مفروضے

یرقان کا علاج اگر وقت پر نہ کروایا جائے تو کیا ہوتا ہے؟

لو بلڈ پریشر میں یہ کھائیں اور مرض پر قابو پالیں٬ خواتین ضرور جان لیں

مزید صحت...