محرم الحرام اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے، لغوی اعتبار
سے محرم الحرام کے معنی عزت، عظمت اور بزرگی اور حرمت والا مہینہ ہے۔ محرم
الحرام کی دسویں تاریخ کا نام’’ یوم عاشورہ ‘‘ قبل اسلام سے ہی چلا آ رہا
ہے۔ لغت کی کتابوں میں یہ نام چار انداز سے ملتا ہے۔ عشوریٰ، عاشور،
عاشوراء، عاشوریٰ، لیکن اردو میں لکھی گئی کتب میں اکثر جگہ ’’ عاشورہ‘‘
لکھا جاتا ہے۔ اس دن کو یہ نام یوم عاشوراء اس لئے دیا گیا کہ اس تاریخ کو
بہت سے اہم واقعات پیش آئے۔ چنانچہ کئی دسویں تاریخیں جمع ہونے کی بناء پر
اس کا نام ’’ یوم عاشورہ ‘‘ ہو گیا۔
|