ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کے معاملے پر بلآخر امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی


بالی وڈ بگ بی امیتابھ بچن نے اسٹار کپل ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہوں پر مبہم انداز میں ردعمل دے دیا۔ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب کچھ عرصے سے دونوں شخصیات طلاق کی افواہوں کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔رواں برس اننت امبانی کی شادی میں ایشوریا اور ابھیشیک کی علیحدہ علیحدہ شرکت نے ایک بارپھر جوڑے کے درمیان طلاق کی خبروں کو جنم دیا تھا لیکن ان خبروں پر بچن خاندان کے تقریباً تمام افراد نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔گزشتہ روز امیتابھ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے بلاگ پوسٹ میں مبہم انداز اپناتے ہوئے اپنے خاندان سے متعلق پھیلی گئی قیاس آرائیوں کو جھوٹ قراردیا۔امیتابھ نے ایک طویل بلاگ پوسٹ شیئر کیا جس میں درج تھا کہ ’دوسروں سے مختلف بننے کیلئے موجودہ زندگی میں حوصلے اور خلوص کی ضرورت ہوتی ہے، میں اپنے خاندان سے متعلق بات نہیں کرتا کیونکہ یہ میرا ڈومین ہے اور میں اپنے خاندان اور ذاتی زندگی میں رازداری برقرار رکھنا پسند کرتا ہوں، قیاس آرائیاں صرف قیاس آرائیاں ہیں جو کہ جھوٹی ہیں اور بغیر تصدیق شدہ ہیں‘۔بگ بی نے لکھا کہ ’ ضروری ہے کہ ہم جس پیشے سے منسلک ہوں یا جو کچھ لکھا جائے اس کی پہلے تصدیق ہونی چاہیے، میں کسی کے منتخب پیشے کے انتخاب کو چیلنج نہیں کروں گا‘ ۔بلاگ میں اداکار نے بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’آپ جو چاہیں لکھیں لیکن جب آپ سوالیہ نشان کے ساتھ کچھ لکھتے ہیں تو یہ بات آپ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ تحریر قابل اعتراض ہوسکتی ہے، دنیا کو جھوٹ یا سوالیہ جھوٹ سے بھر دو اور آپ کا کام ختم ہو گیا ‘۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بادشاہ کا ہانیہ عامر سے کیا تعلق ہے؟ بھارتی گلوکار نے سب کے سامنے سچائی بتا دی

سارہ علی خان اپنی گاڑی بھول کر دوسری گاڑی میں بیٹھ گئیں

اداکار سکندر رضوی کی شادی کی تصاویر وائرل، دلہن کون؟

سعود کی نورا سے ملاقات کی ویڈیو وائرل، اہلیہ جویریہ کا بڑا ردعمل؟

ابھیشیک بچن کا ایشوریا سے متعلق بڑا بیان، مداحوں کی حیرت میں اضافہ

پاکستان میں پسند کی شادی سے متعلق سروے، حیران کن انکشافات

کیا یہ آپ کی بیٹی ہے۔۔ یاسر نواز کے ساتھ ایئر پورٹ پر ایسا کیا واقعہ پیش آیا جو وہ وزن کم کرنے پر مجبور ہوگئے؟

ایشوریہ ہر جگہ آرادھیا کو ساتھ لے کر کیوں جاتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

قرض جاں کی پہلی ہی قسط نے ناظرین کے دل موہ لئے

ربیکا خان رات میں ایسا کیا کرتی ہیں جو لوگ دن میں کرتے ہیں؟ ہمیشہ حسین نظر آنے کا انوکھا راز بتا دیا

شادیاں صرف 3 سال ہی چلیں اور۔۔ طلاقوں کی وجہ سے بچوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ جاوید شیخ بتاتے ہوئے

ملکہ ترنم نور جہاں کے پوتے کی ہسپانوی لڑکی سے شادی۔۔ دلچسپ تصویریں اور ویڈیو وائرل

فیروز خان کی سابقہ اور موجودہ اہلیہ کی ایک دوسرے پر طنز کے نشتر

اقرا عزیز کی سالگرہ پر یاسر حسین کا بڑا سرپرائز

ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر بادشاہ نے خاموشی توڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی