ایشوریہ ہر جگہ آرادھیا کو ساتھ لے کر کیوں جاتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا


بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کی پیدائش کے بعد سے کبھی اکیلی نظر نہیں آئیں، وہ جہاں جاتی ہیں ان کی بیٹی ان کے ہمراہ ہوتی ہے۔ جس پر اکثر لوگ ان سے یہ سوال کرتے ہیں کہ آپ ہر وقت آرادھیا کو اپنے ساتھ کیوں رکھتی ہیں؟ جس کا نہایت ہی خوبصورتی سے جواب دیتے ہوئے سابقہ مس ورلڈ نے اسکی وجہ بتا دی۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایشوریہ نے کہا کہ، "میں اسے ہر جگہ اپنے ساتھ لے جاتی ہوں، کیونکہ میری بیٹی میری زندگی کا حصہ ہے، مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میں اس کی دیکھ بھال کےلیے وقت نکالتی ہوں"۔ انہوں نے آرادھیا کے بچپن کی بات کرتے ہوئے کہا کہ، اب تو وہ عام سی لڑکی کی طرح اسکول جاتی ہے لیکن جب چھوٹی تھی تو میں اسے دوسرے بچوں کے جیسے پلے پارک لے جاتی تھی۔ حالانکہ ممبئی میں رہتے ہوئے یہ کام زرا مشکل ہوجاتا ہے، کیونکہ پارک کے باہر لوگ آپ کو پہچان لیتے ہیں۔ میڈیا کی جانب سے پریشان کئے جانے پر ایشوریہ نے بتایا کہ، میں نے آرادھیا کو سمجھایا ہوا ہے کہ اسے نارمل زندگی گزارنی ہوگی۔ چونکہ اس نے بچپن سے ہی یہ سب دیکھا ہے، تو جب ہجوم زیادہ ہوتا ہے تو وہ خاموشی سے کھڑے رہ کے سب دیکھتی ہے، اور لوگوں کی چیخ و پکار سن کر گھبرا کے مجھ سے چمٹ جاتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اے آر رحمان سے افیئر کی خبروں پر موہنی ڈے کا ردعمل

اسد صدیقی کا شوبز انڈسٹری سے متعلق بڑا انکشاف

بادشاہ کا ہانیہ عامر سے کیا تعلق ہے؟ بھارتی گلوکار نے سب کے سامنے سچائی بتا دی

حساس گرل فرینڈ سے ہم جنس پرست کردار تک: شبانہ اعظمی جنھوں نے بالی ووڈ میں ہیروئن کے روایتی کردار کو بدلا

سارہ علی خان اپنی گاڑی بھول کر دوسری گاڑی میں بیٹھ گئیں

اداکار سکندر رضوی کی شادی کی تصاویر وائرل، دلہن کون؟

سعود کی نورا سے ملاقات کی ویڈیو وائرل، اہلیہ جویریہ کا بڑا ردعمل؟

ابھیشیک بچن کا ایشوریا سے متعلق بڑا بیان، مداحوں کی حیرت میں اضافہ

پاکستان میں پسند کی شادی سے متعلق سروے، حیران کن انکشافات

کیا یہ آپ کی بیٹی ہے۔۔ یاسر نواز کے ساتھ ایئر پورٹ پر ایسا کیا واقعہ پیش آیا جو وہ وزن کم کرنے پر مجبور ہوگئے؟

ایشوریہ ہر جگہ آرادھیا کو ساتھ لے کر کیوں جاتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

قرض جاں کی پہلی ہی قسط نے ناظرین کے دل موہ لئے

ربیکا خان رات میں ایسا کیا کرتی ہیں جو لوگ دن میں کرتے ہیں؟ ہمیشہ حسین نظر آنے کا انوکھا راز بتا دیا

شادیاں صرف 3 سال ہی چلیں اور۔۔ طلاقوں کی وجہ سے بچوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ جاوید شیخ بتاتے ہوئے

ملکہ ترنم نور جہاں کے پوتے کی ہسپانوی لڑکی سے شادی۔۔ دلچسپ تصویریں اور ویڈیو وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی