اے آر رحمان سے افیئر کی خبروں پر موہنی ڈے کا ردعمل


معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابق گٹارسٹ موہنی ڈے نے اپنے شوہر مارک سے علیحدگی کے بعد افواہوں کا شکار ہونے پر سوشل میڈیا پر وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔ آٹھ سال تک اے آر رحمان کے بینڈ کا حصہ رہنے والی موہنی ڈے نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے اور اے آر رحمان کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کی ہے۔28 سالہ موہنی ڈے نے کہا کہ ان کا اے آر رحمان کے ساتھ تعلق صرف پیشہ ورانہ اور باپ بیٹی جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اے آر رحمان میرے لیے والد جیسی شخصیت ہیں، وہ عمر میں میرے والد سے تھوڑے چھوٹے ہیں، اور ان کی بیٹی میری ہم عمر ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ وہ پانچ سال قبل اے آر رحمان کا بینڈ چھوڑنے کے بعد امریکہ منتقل ہوگئیں تھیں اور اب وہاں مختلف پاپ فنکاروں کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا اپنا بینڈ بھی ہے اور وہ اپنے میوزک بینڈ کے ساتھ دنیا بھر میں دورے کرتی ہیں۔موہنی نے افواہیں پھیلانے والوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی اور دیگر متعلقہ افراد کی نجی زندگی کا احترام کریں انکی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور اس مشکل وقت میں ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اے آر رحمان سے افیئر کی خبروں پر موہنی ڈے کا ردعمل

اسد صدیقی کا شوبز انڈسٹری سے متعلق بڑا انکشاف

بادشاہ کا ہانیہ عامر سے کیا تعلق ہے؟ بھارتی گلوکار نے سب کے سامنے سچائی بتا دی

حساس گرل فرینڈ سے ہم جنس پرست کردار تک: شبانہ اعظمی جنھوں نے بالی ووڈ میں ہیروئن کے روایتی کردار کو بدلا

سارہ علی خان اپنی گاڑی بھول کر دوسری گاڑی میں بیٹھ گئیں

مرد دھوکے سے دوسری شادی کرتے ہیں۔۔ بسمل میں اداکاری کے بعد حریم فاروق کو نفسیاتی علاج کی ضرورت کیوں ہوئی؟

اداکار سکندر رضوی کی شادی کی تصاویر وائرل، دلہن کون؟

سعود کی نورا سے ملاقات کی ویڈیو وائرل، اہلیہ جویریہ کا بڑا ردعمل؟

ابھیشیک بچن کا ایشوریا سے متعلق بڑا بیان، مداحوں کی حیرت میں اضافہ

پاکستان میں پسند کی شادی سے متعلق سروے، حیران کن انکشافات

کیا یہ آپ کی بیٹی ہے۔۔ یاسر نواز کے ساتھ ایئر پورٹ پر ایسا کیا واقعہ پیش آیا جو وہ وزن کم کرنے پر مجبور ہوگئے؟

ایشوریہ ہر جگہ آرادھیا کو ساتھ لے کر کیوں جاتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

قرض جاں کی پہلی ہی قسط نے ناظرین کے دل موہ لئے

ربیکا خان رات میں ایسا کیا کرتی ہیں جو لوگ دن میں کرتے ہیں؟ ہمیشہ حسین نظر آنے کا انوکھا راز بتا دیا

شادیاں صرف 3 سال ہی چلیں اور۔۔ طلاقوں کی وجہ سے بچوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ جاوید شیخ بتاتے ہوئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی