معروف انڈین موسیقار اے آر رحمان اور اہلیہ سائرہ بانو کے درمیان 29 برس بعد علیحدگی


انڈیا کے عالمی شہرت یافتہ موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو میں تقریباً تین دہائیوں بعد علیحدگی ہو گئی ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق سائرہ بانو کے وکیل وندانا شاہ نے منگل کو جوڑے میں 29 برس بعد علیحدگی کے حوالے سے باضابطہ بیان جاری کیا۔واضح رہے کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانو 1995 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں خدیجہ اور رحیمہ جبکہ ایک بیٹا امین شامل ہیں۔اے آر رحمان اور سائرہ بانو میں علیحدگی کا باضابطہ بیان جاریوکیل وندانا شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کئی برسوں تک قائم رہنے والی شادی کے بعد سائرہ بانو کو شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔ یہ فیصلہ دونوں کے باہمی تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد کیا گیا ہے۔‘’ایک دوسرے سے گہری محبت کے باوجود جوڑے نے محسوس کیا ہے کہ تناؤ اور مشکلات نے اُن کے درمیان وسیع خلیج پیدا کر دی ہے، جسے اس وقت کسی فریق کے لیے ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔‘بیان کے مطابق سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ ’میں نے یہ سخت فیصلہ تکلیف سے کیا ہے۔ میں اس مشکل وقت میں عوام سے رازداری کی درخواست کرتی ہوں کیونکہ اب میں اپنی زندگی کے اس مشکل وقت سے آگے بڑھنا چاہتی ہوں۔‘ان کے بیٹے امین نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر پوسٹ کی اور فالوورز اور مداحوں سے درخواست کی کہ ’وہ اُن کے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔‘اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی ’ارینجڈ میرج‘ تھیلیجنڈ موسیقار اے آر رحمان نے چند برس قبل کہا تھا کہ اُن کی سائرہ بانو سے ارینجڈ میرج‘ ہوئی تھی اور یہ شادی ان کی والدہ نے کروائی تھی۔سیمی گریوال سے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’ان دنوں میں بہت مصروف تھا اور میرے پاس اتنا وقت نہیں تھا کہ میں خود جا کر لڑکی کو دیکھوں۔‘اے آر رحمان اب تک 145 سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)انہوں نے مزید بتایا تھا کہ ’اس وقت میری عمر 29 برس تھی اور میں نے اپنی والدہ سے درخواست کی آپ میرے لیے دُلہن تلاش کریں۔‘اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ کی شادی 2022 میں ہوئی تھی اور اس موقعے پر انہوں نے فیملی کی گروپ فوٹو بھی شیئر کی تھی۔145 سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دیانڈیا کے نامور موسیقار  اے آر رحمان اب تک دو آسکر، دو گریمی اور ایک گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔وہ اب تک 145 سے زائد ہندی، انگریزی، تامل، تیلگو، ملیالم اور دیگر زبانوں کی فلموں کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں جن میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘کے علاوہ ’تال‘ اور عامر خان کی ’لگان‘ اور ‘گجنی‘ جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔امریکہ کے صدارتی الیکشن میں کملا ہیرس کی حمایت معروف انڈین موسیقار اے آر رحمان نے امریکی کے حالیہ صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کی تھی۔انہوں نے کملا ہیرس کی حمایت کے لیے 30 منٹ کی خصوصی پرفارمنس بھی ریکارڈ کرائی۔ وہ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے بین الاقوامی فنکار تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بادشاہ کا ہانیہ عامر سے کیا تعلق ہے؟ بھارتی گلوکار نے سب کے سامنے سچائی بتا دی

سارہ علی خان اپنی گاڑی بھول کر دوسری گاڑی میں بیٹھ گئیں

اداکار سکندر رضوی کی شادی کی تصاویر وائرل، دلہن کون؟

سعود کی نورا سے ملاقات کی ویڈیو وائرل، اہلیہ جویریہ کا بڑا ردعمل؟

ابھیشیک بچن کا ایشوریا سے متعلق بڑا بیان، مداحوں کی حیرت میں اضافہ

پاکستان میں پسند کی شادی سے متعلق سروے، حیران کن انکشافات

کیا یہ آپ کی بیٹی ہے۔۔ یاسر نواز کے ساتھ ایئر پورٹ پر ایسا کیا واقعہ پیش آیا جو وہ وزن کم کرنے پر مجبور ہوگئے؟

ایشوریہ ہر جگہ آرادھیا کو ساتھ لے کر کیوں جاتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

قرض جاں کی پہلی ہی قسط نے ناظرین کے دل موہ لئے

ربیکا خان رات میں ایسا کیا کرتی ہیں جو لوگ دن میں کرتے ہیں؟ ہمیشہ حسین نظر آنے کا انوکھا راز بتا دیا

شادیاں صرف 3 سال ہی چلیں اور۔۔ طلاقوں کی وجہ سے بچوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ جاوید شیخ بتاتے ہوئے

ملکہ ترنم نور جہاں کے پوتے کی ہسپانوی لڑکی سے شادی۔۔ دلچسپ تصویریں اور ویڈیو وائرل

فیروز خان کی سابقہ اور موجودہ اہلیہ کی ایک دوسرے پر طنز کے نشتر

اقرا عزیز کی سالگرہ پر یاسر حسین کا بڑا سرپرائز

ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر بادشاہ نے خاموشی توڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی