محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم شمال مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، مستونگ، چاغی اور قلات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔پیمرا میں وفاق اور چاروں صوبوں سے ممبران تعیناتپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، کو ہستان، بٹگرام، خیبر اور باجوڑ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔