خیبر میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیم پر فائرنگ نتیجے میں پولیس اہلکار عبدالخالق شہید ہو گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر رائے مظہر اقبال کے مطابق تھانہ حدود جمرود کے علاقے بکر آباد میں دہشتگردوں نے انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے ٹیم پر غوندی کے قریب فائرنگ کر دی۔اورکزئی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، اہلکار شہید، ایک زخمیپولیس حکام کے مطابق انسداد پولیو ٹیم میں حصہ لینے والا دیگر عملہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا جبکہ موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہو گئے، جائے وقوعہ سے 30 بور کے دو خول ملے ہیں۔ڈی پی او کے مطابق پولیس نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کر دیں ، دوسری جانب محکمہ صحت کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ علاقے بکر آباد سے انسداد پولیو ٹیم کو واپس بلاکر انسداد پولیو مہم کو مؤخر کر دیا ہے۔