مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے، نواز شریف


لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں جاری ترقیاتی کام زیر غور آئے۔اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے نواز شریف اور شہباز شریف کے دور کی یاد تازہ کر دی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی تعصب سے پاک میرٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئند ہے۔ جبکہ سستی اور وافر کھاد کی دستیابی پر مریم نواز مبارک اور شاباش کی مستحق ہیں۔ کسان کارڈ کی وجہ سے آڑھتیوں سے چھٹکارا ملنے پر کاشتکار خوشحال ہوا۔اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہیں۔ اور مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12 سے 14 روپے میں مل رہی ہے۔یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہونے کی وجہ نہیں بننا چاہتی، وزیر اعلیٰ سندھمریم نواز نے کہا کہ ہماری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نواز شریف ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ کو دسمبر تک مکمل کرنے اور دیگر ترقیاتی منصوبے بھی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مراکش کشتی حادثہ، 13 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق، ’ڈوبنے والوں کا کوئی ریکارڈ نہیں‘

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

’پرویز خٹک کے گلے شکوے دُور‘، نوشہرہ میں جلسے سے سیاست میں واپسی کا اعلان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل کا بڑا کارنامہ، چیف جسٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ ججز ٹرانسفر معاملہ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا بڑا رد عمل

اصلاحات کے عمل میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیر اعظم

اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونیوالے تین نئے ججوں نے کام شروع کر دیا

چیف جسٹس پاکستان نے ججز تبادلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری

پیپلز پارٹی آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہونے کی وجہ نہیں بننا چاہتی، وزیر اعلیٰ سندھ

ریونیو بڑھانے کیلئے ہر سطح پر کپیسٹی بڑھانی ہو گی،وفاقی وزیرخزانہ

مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے، نواز شریف

لائیو: اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے آئین کے مطابق ہوئے: چیف جسٹس

نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون کا طبی معائنہ، نفسیاتی وارڈ منتقل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی