کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیر اعظم


کوئٹہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔وزیر اعظم شہباز شریف کوئٹہ کے سی ایم ایچ اسپتال پہنچ گئے۔ اور انہوں نے قلات دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیر اعظم نے اہلکاروں کی ملک کی خاطر قربانی کے جذبے کی تعریف کی۔شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور آپ کے قربانی کے جذبے پر فخر ہے۔ اور ملک کا تحفظ آپ جیسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ جبکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ صوبے میں شر کی فضا پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔یہ بھی پڑھیں: اصلاحات کے عمل میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، وفاقی وزیر اطلاعاتوزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز شرپسند عناصر کے سدباب کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔ اور بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ قلات میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اور قلات دہشت گردی کے واقعہ میں 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاکستان میں دوبارہ دہشت گردی کی لہر آئی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جوان اپنے خون کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ پوری قوم شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ جبکہ دہشتگردی کے واقعے میں زخمی اہلکاروں سے مل کر آیا ہوں۔ ان کے حوصلے بلند تھے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک بھر میں امن و امان کے لیے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ جبکہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا ہے۔ پوری قوم سے کہتا ہوں یہ سیاست اور تفریق کا وقت نہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اتحاد سے امن قائم کر لیں تو پھر سیاست بھی کر لیں گے۔ اور امن قائم ہو جائے تو پھر سیاسی میدان بھی سجیں گے۔ اس وقت تمام توانائیوں کو دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے استعمال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی فعاش غلطیوں کی وجہ سے بہادر جوان شہید ہو رہے ہیں۔ اور ہمارے بہادر جوان خون دے کر ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کر رہے ہیں اور اپنی قربانیوں سے بہادری کی نئے داستانیں رقم کر رہے ہیں۔ ملک کو جتنا اتفاق و اتحاد کی آج ضرورت ہے پہلے نہیں تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ریونیو بڑھانے کیلئے ہر سطح پر کپیسٹی بڑھانی ہو گی،وفاقی وزیرخزانہ

مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے، نواز شریف

فیصل آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر فردجرم عائد

سونا مزید 200 روپے مہنگا،فی تولہ قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہو گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ،دوسرے صوبوں سے آنے والے 3ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل

آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، طارق فضل چودھری

سہ ملکی ون ڈے سیریز :ٹکٹوں کی فروخت کا کل سےآغاز،کم سے کم قیمت 350 روپے

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

عمران خان لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ، شہباز شریف میں اسمبلی میں تقریر کرنیکی ہمت نہیں ، عمر ایوب

اصلاحات کے عمل میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیر اعظم

اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونیوالے تین نئے ججوں نے کام شروع کر دیا

چیف جسٹس پاکستان نے ججز تبادلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

بھارت اور آسٹریلیا چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیل سکتی ہیں، روی شاستری کی پیشگوئی

شام میں کار بم دھماکا ، 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی